فضائی جنگی سازوسامان میں نِت نئی تبدیلیوں کے پیشِ نظر پاک فضائیہ تعمیر نو سے گزر رہی ہے،ہمارے پاس ان تبدیلیوں کے ساتھ ہم آہنگ ہو کر اپنی فضائیہ کو دنیا کی بہترین فضائی قوت بنانے کے علاوہ اور کوئی راستہ نہیں ،اِن چیلنجز سے نبرد آزما ہونے کیلئے ہم نے جدید اور بہترین آلات کو پاک فضائیہ کا حصہ بنایا ، ان جدید آلات پر عبور حاصل کرنے کیلئے بھرپور محنت کرنی ہو گی
پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل سہیل امان کا ایرواپر ینٹسز کی پاسنگ آ ئو ٹ پریڈ کی تقریب سے خطاب
جمعہ 20 جنوری 2017 19:08
(جاری ہے)
ہمارے پاس ان تبدیلیوں کے ساتھ ہم آہنگ ہو کر اپنی فضائیہ کو دنیا کی بہترین فضائی قوت بنانے کے علاوہ اور کوئی راستہ نہیں۔
اِن چیلنجز سے نبرد آزما ہونے کے لئے ہم نے جدید اور بہترین آلات کو پاک فضائیہ کا حصہ بنایا ہے اور ہمیں ان جدید آلات پر عبور حاصل کرنے کے لئے بھرپور محنت کرنی ہو گی ۔مہمانِ خصوصی نے مزید کہا -،-کہ مجھے قوی اُمید ہے کہ آپ اپنے وقت اور طاقت کو اپنے کام اور پیشے کو وقف کریںگے اور اپنے شعبہ جات میں بہترین مہارت حاصل کریں گے۔یاد رکھیں کہ آپ کے پیشے میں سستی اور شارٹ کٹ کی کوئی گنجائش پاسنگ آئوٹ پریڈ میں مجموعی طور پر 823 ایئرو اپرنٹسز کامیاب ہوئے جن میں برادر ملک اردن اور پاکستان نیوی کے ایرو اپرنٹسز بھی شامل تھے۔ مہمان خصوصی نے مختلف شعبوں میں اعلی کارکردگی پر ایرو اپرنٹسزکو انعامات سے بھی نوازا ۔ ائیر کرافٹمین علی رضاکو ایرو سپیس ٹیکنالو جی میں بہترین کارکردگی پر اصغرخان ٹرافی سے نوازا گیا۔ ائیر کرافٹمین شہریارخان کو ایویانکس ٹیکنالو جی میں بہترین کارکردگی پر نورخان ٹرافی سے نوازا گیا۔ ائیر کرافٹمین محمد الیاس کو ایروسپورٹ ٹیکنالو جی میں بہترین کارکردگی پر ظفر چودھری ٹرافی سے نوازا گیا ۔ ائیر کرافٹمین محمد جواد کو ایروسپورٹ ٹیکنالو جی میں بہترین کارکردگی پر رحیم خان ٹرافی سے نوازا گیا۔ کارپورل قُسائی تاثیر سعد شنک (اردن) کو بہترین کارکردگی پر غیرملکی ایرو اپرنٹسز ٹرافی سے نوازا گیا۔ ائیر کرافٹمین ونگ سارجنٹ فہد ولی کو جنرل سروس ٹریننگ میں بہترین کارکردگی اور ائیر کرافٹمین شہریارخان کو مجموعی طور پر اعلی کار کردگی پر چیف آف دی ائیر اسٹاف ٹرافی سے نوازا گیا۔ اس تقریب میں علیٰ فوجی اور سول حکام ، غیر ملکی عہدیداران او ر تربیت مکمل کرنے والے ایئرو اپرنٹسز کے والدین اور مہمانوں نے شرکت کی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
نسلی تعصب کے خاتمے کے 30 برس بعد جنوبی افریقہ کہاں کھڑا ہے؟
-
پاور ڈویژن نے سولر پاور پر فی کلو واٹ 2ہزار روپے فکسڈ ٹیکس عائد کرنے کی خبروں کی تردید کردی
-
بھکاری مافیا اورمنشیات گینگز کیخلاف کارروائی کا حکم
-
اسلام آباد میں غیرملکی شہریوں کی سیکیورٹی کیلئے اسپیشل پروٹیکشن فورس بنانے کا فیصلہ
-
چیف جسٹس کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے 5 دن میں 46 کیسز نمٹا دیے
-
وزیراعظم شہباز شریف عالمی اقتصادی فورم کے خصوصی اجلاس میں شرکت کیلئے آج سعودی عرب پہنچیں گے
-
سب میرین کیبل کٹنے سے پی ٹی سی ایل کی ٹریفک متاثر نہیں ہوئی.ترجمان پی ٹی سی ایل
-
ایف بی آر کے 12 افسران کو عہدوں سے ہٹانے کے بعد مزید 36 افسران کا تبادلہ
-
توڑ پھوڑ، احتجاج کا کیس،علی امین گنڈا پور کی عبوری ضمانت میں توسیع
-
سولر سسٹم استعمال کرنے والوں کیلئے بجلی 3 روپے فی یونٹ مہنگی کرنے کی تیاری
-
وزیراعظم شہباز شریف عالمی اقتصادی فورم کے خصوصی اجلاس میں شرکت کے لیے آج سعودی عرب پہنچیں گے
-
پاور ڈویژن نے سولر پاور پر فکسڈ ٹیکس لگانے کی خبروں کی تردید کر دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.