شراب ام الخبائث ہے،جس طرح جمہوری مسائل پر چیئرمین سینیٹ متحرک نظر آتے ہیں ، ایک جاندار موقف رکھتے ہیں اسی طرح کا رد عمل معاشرتی برائیوں کے خاتمے کیلئے بھی ہونا چائیے
قائد ملت جعفر یہ علامہ ساجد علی نقوی کا بیان
جمعہ 20 جنوری 2017 20:15
(جاری ہے)
علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہاکہ شراب کو ام الخبائث کہا گیاہے۔ اگر جمہوری رویوںکے مخالف کوئی بات آئے تو سیاستدانوں کی جانب سے ناراضگی اور برہمی کا اظہار کیا جاتاہے اور بعض معاملات پر وہ متحرک و فعال بھی نظر آتے ہیں لیکن جیسے ہی اسلامی احکام، معاشرتی برائیوں یا علمائ سے جڑا کو ئی معاملہ آئے تو یہی حضرات پیچھے ہٹتے دکھائی دیتے ہیں جوکہ تعجب خیز ہے ، کچھ عرصہ قبل جب کسی معاملے پر نظریات سے ہٹ کر میاں رضا ربانی کو ووٹ دینا پڑا تو انہوںنے روتے ہوئے کہا تھا کہ ان کا دل نہیں مانتا کہ وہ ایسے معاملے پر حق رائے دہی استعمال کریں۔
معاشرتی برائیوں کے حوالے سے جنم لینے والے معاملات پر بھی چیئرمین سینیٹ کو انہی جذبات کا اظہار کرنا چاہیے کیونکہ اس وقت معاشرے کو بہت سی برائیوں ، خرابیوں کا سامنا ہے ، اعلیٰ تعلیمی اداروں سے لیکر پرائمری سطح تک منشیات کے استعمال کی باتیں زبان زد عام جبکہ کئی سروے بھی میڈیا پر آچکے ہیں،اس لئے اگر جمہوری معاشرے کو واقعی صحیح معنوں میں ہم پروان چڑھانا چاہتے ہیں تو پھر ہمیں معاشرے کی برائیوں کا بھی خاتمہ کرنا ہوگا اور معاشرتی برائیوں میں شراب ام الخبائث ہے اگر اسلامی احکام و معاشرتی برائیوں کے حوالے سے پالیسی ’’مٹی پا?‘‘ یا ’’پردہ پا?‘‘ والی ہو اور دیگر مسائل پر گرجا برسا جائے تو یہ غیر متوازن ہے جس سے معاشرے کی اصلاح کی بجائے بگاڑ پیدا ہونے کا احتمال ہے۔ بصورت دیگر تمام عیبوں پر پردہ ڈالنا ’’مجبوری ‘‘ کے زمرے میں آجائے گا۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
قائد ن لیگ کے دیرینہ ساتھی ،سابق ایم این اے میاں افضل حسین تارڑدل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے
-
رواں سال مسلسل چوتھے مہینے میں بھی مختلف موبائل فونز کی قیمتوں میں کمی
-
ق*نصف درجن شادیاں کرنے والی دلہن گروہ سمیت گرفتار ۔ عدالت نے مقدمہ ڈسچارج کردیا
-
نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس میں ملازمتوں کی تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے، ترجمان
-
نادرا کا سائبر سیکیورٹی سسٹم مزید مضبوط کرنے کا فیصلہ
-
طاقت کی دھمکیوں سے نہ کسی کو فائدہ ہوا اور نہ ہوگا،اعظم نذیر تارڑ
-
ْاسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی خواہش نے پی ٹی آئی کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا،رانا تنویر حسین
-
ووٹ کو عزت ملی ہوتی تو 8 فروری کو نتائج مختلف ہوتے، جاوید لطیف
-
پی ٹی آئی فوج کے بعد حکومت سے بھی مذاکرات کریگی، فیصل واوڈا
-
پاکستان ڈیجیٹل کرنسی کی جانب جانے کا سوچ رہا ہے، وزیر خزانہ
-
p تحریک انصاف کا 3مئی کو فیصل آباد میں جلسہ عام کا اعلان
-
پاکستان کو نمایاں مشکلات کا سامنا ہے،ایم ڈی آئی ایم ایف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.