بلوچستان رورل سپورٹ پروگرام پی پی آرپراجیکٹ کے زیراہتمام کمیونٹی ڈیویلپمنٹ فورم کے اجلاس کا انعقاد
اتوار 22 جنوری 2017 20:10
(جاری ہے)
انھوں نے توقع کا اظہارکرتے ہوئے کہاکہ پانچ سالہ منصوبے کا آغازمارچ سے کیاجائے گا۔
جس کے تحت ضلع کے تمام یونین کونسلوں میں صحت ،تعلیم اوردیگرشعبوں کی بہتری کیلئے کام کیاجائے گا۔انھوں نے کہاکہ ہمارامشن غربت کاخاتمہ،تعلیمی مسائل میں کمی اورلوگوں کی معیارزندگی میں مثبت تبدیلی ہے ۔ ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرحبیب الرحمن مندوخیل نے کہاکہ شعبہ تعلیم مرکزی کرداربچہ یاطالبعلم ہوتاہے۔استادسے لیکرتمام سٹاف اس کی مرہون منت ہے۔دوردرازعلاقوں پر مشتمل ضلع ژوب میں وسائل اورافرادی قوت کی کمی کے باعث دیہی علاقوں کا انحصارشہرکے تعلیمی اداروں پر ہے۔اگردیہی تعلیمی ادارے فعال ہوجائیں توشہرپرطلباء کا بوجھ کم ہوسکتاہے۔ بچوں کے روشن مستقبل ،تعلیمی اداروں کووسائل وسہولیات کی فراہمی اورقوم کے معماروں کا مورال بلندکرنے کیلئے ہرممکن تعاون کیلئے تیارہوں۔اڈپٹی ڈسٹرکٹ چیئرمین مولوی جاراللہ کبزئی اورسابق ڈسٹرکٹ ممبرانجینئراسلم مندوخیل نے کہاکہ بی آرایس پی کا سہولیات سے محروم علاقے میں کام لائق تحسین ہے۔پروگرام کو مزیدوسعت دی جائے اوراسے دوام بخشاجائے۔اساتذہ یونین کے صدرفتح خان مندوخیل نے کہاکہ وسائل کی کمی،انٹرولمنٹ ریٹ میں اضافہ اورتعلیمی اداروں میں گنجائش کی کمی بنیادی مسائل ہیں۔شہرکے وسط میں عرصہ درازسے خطیرلاگت سے زیرتعمیرسکولوں کی تکمیل سے شہرکے دیگرسکولوں پر لوڈ کم کیاجاسکتا ہے۔شہرکے سکولوں میں گنجائش سے کہیں زیادہ بچے زیرتعلیم ہیں۔انھوں نے کہاکہ غیرحاضراساتذہ کاتنظیم سے کوئی تعلق نہیں۔ صدرایل ایس اوملاآدم خان،عبداللہ جان امیزئی،مولوی اخترگل،خدائیدادکاکڑاورڈسٹرکٹ ممبرمحراب خان نے کہاکہ تیرہ دیہات پر مشتمل یوسی بادنزئی میں سکولوں کی نہایت کمی ہے۔انٹرپرائزسکولوں کے علاوہ موجودہ سکول خستہ حال جبکہ مڈل اورگرلزسکول موجودنہیں۔ سکولوں کے بچوں کاپک اینڈڈراپ کا مسئلہ بھی جوں کا توں ہے۔ انھوں نے کہاکہ پی پی آرپراجیکٹ کے تحت یوسی کے پانچ انٹرپرائزسکولوں کو فرنیچر، کتابیں،سکول بیگ ،ریڈنگ رائیٹنگ میٹریل اوردیگر وسائل کی فراہمی کے علاوہ سکولوں کی مرمت لائق تحسین ہے۔اجلاس میں تعلیمی بہتری اورموثرحکمت عملی کے حوالے تجاویزبھی پیش کی گئیں۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
حکومت عوام کے مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہے، جلد اچھے دن آئیں گے، چوہدری شافع حسین
-
پاکستان کی معیشت عالمی اتار چڑھا ؤ کے باوجود بحالی کے راستے پر ہے،گورنر اسٹیٹ بینک کا آئی سی ایم اے کانووکیشن سے خطاب،
-
پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تعلیم کے شعبے میں زیادہ سے زیادہ ایکسچینج پروگرامز شروع کرنے چاہئیں‘بلیغ الرحمن
-
موٹرسائیکل سواراورگدھا گاڑی میں تصادم باپ بیٹی جاں بحق ہو گئے
-
مرتضی وہاب کے الیکٹرک بلوں کے ذریعے ٹیکس وصولی کی عجیب منطق سامنے لے آئے
-
معاشی بگاڑ بہت بڑا ہے مگر مایوس نہیں ہوں گے،نئی نسل کو مستحکم پاکستان دینا ہی:خواجہ سعد رفیق
-
خصوصی سرمایہ کار ی سہولت کونسل :آئی ٹی کی برآمدات 3.5 بلین ڈالر تک بڑھنے کا امکان
-
جمہوری اداروں کی مضبوطی کے لیے پیپلز پارٹی نے قربانیاں دی ہیں، مراد علی شاہ
-
30 مئی کو جماعت اسلامی کسانوں کے مطالبات کی منظوری کیلئے دھرنا دے گی:امیر العظیم
-
الیکشن کمیشن نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے لئے کمر کس لی
-
کراچی سے چھینے جانے والا قیمتی فون افغانستان پہنچ گیا
-
تھرکول بلاک ون منصوبے کی تکمیل سے پہلے فیز میں 1320 میگاواٹ بجلی نیشنل گرڈ میں شامل کی جائی گی ناصرحسین شاہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.