سپریم کورٹ کے باہر سیاستدانوں کی میڈیا ٹاک روکنا ہے تو پانامہ کیس کیسماعت براہ راست نشر کی جائے،فواد چوہدری
گالیاں دینا مناسب نہیں، جج صاحبان کی اس بات کی حمایت کرتے ہیں، تحریک انصاف کے رہنمائوں نے پہلے کبھی غلط زبان استعمال کی نہ آئندہ کرینگے ،ترجمان پی ٹی آئی گفتگو
پیر 23 جنوری 2017 14:03
(جاری ہے)
سپریم کورٹ سے باہر گفتگو روکنے کیلئے سپریم کورٹ کی سماعت کو لائیو کر دیا جائے تاکہ لوگ براہ راست ہی دیکھ سکیں، ہمارا فرض ہے کہ اپنے ان رہنما ئوں اور کارکنان کو سماتع سے باہر رکھیں جو یہاں موجود نہیں ہیں اور یہ کام میڈیا کے ذریعے ہی ہو سکتا ہے۔
فواد چوہدری نے کہا کہ جماعت اسلامی کے وکیل نے دلائل دئیے کہ وزیراعظم نے اپنی تقریر میں استثنی نہ لینے کی بات کی تھی لیکن ان کے وکیل نے سپریم کورٹ میں استحقاق اور استثنی کی باتیں کی ہیں۔ جج صاحب نے بھی کہا کہ وزیراعظم نے اپنی تقریر میں کہا تھا کہ ثبوتوں کے انبار ہیں لیکن یہاں تکنیکی پہلوں کے انبار لگ گئے۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کے بچوں کے وکیل سلمان اکرم راجہ کے دلائل کل شروع ہوں گے جس اور وزیراعظم کے بچوں کو یہ بتانا ہو گا کہ انہوں نے اپنے والد کو جو تحائف دئیے ان کا ذریعہ کیا تھا اور یہ بھی بتانا ہو گا کہ قطری کے ساتھ جو معاملات طے ہوئے تھے ان کے ثبوت کہاں ہیں انہیں یہ بھی واضح کرنا ہو گا کہ حسن، حسین اور مریم نواز شریف کے درمیان اربوں روپے کے تحائف کا تبادلہ ہوا، یہ کیسے اور کہاں سے آئے۔2006میں اگر حسین نواز ان اپارٹمنٹس کے مالک بنے تو 2004-05 اور میں مریم نوز شریف نیسکول اور نیلسن کے معاملات کیسے چلا رہی تھیں اور ان کی مالکہ کیسے تھیں۔ اسی کے ساتھ مریم نواز کے اس جواب کی وضاحت بھی کرنا ہو گی جس میں انہوں نے کہا ہے کہ وہ اپنی دادی کی زیر کفالت ہیں اور دادی ان کے والد کے زیر کفالت ہیں۔ وزیراعظم اور ان کے خاندان کو منی ٹریل کے بارے میں بتانا ہو گا کیونکہ پوری قوم جاننا چاہتی ہے کہ اربوں روپے باہر کیسے گئے اور پھر واپس کیسے آئے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مزدوروں کا معیارزندگی بلند کرنے کے لیے پرعزم ہیں: مریم نوازشریف
-
تمام ججز متفق ہیں کہ آئندہ کوئی بھی ادارہ عدلیہ میں مداخلت نہ کرسکے
-
باتوں اور ٹک ٹاک سے کچھ نہیں ہوتا، علی امین گنڈا پور
-
پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن چاند پر بھیجنے کی تیاری کرلی گئی
-
پاک برطانیہ علاقائی استحکام کانفرنس، دو طرفہ دفاعی تعلقات کے فروغ پرتبادلہ خیال
-
سیمنٹ کی بوریوں پر تاریخ اجراء اور ایکسپائری لکھنے کا فیصلہ
-
وزیراعلی پنجاب کا ٹارگٹ ہے کہ جلد سے جلد پنجاب کی فضا کو ایسے زہر سے پاک کیاجائے : مریم اورنگزیب
-
سعودی عرب: مناہل العتیبی کو 11 برس قید کی سزا
-
وزیراعظم نے غیر ضروری خریدی گئی گندم کی تحقیقات کرانے کی منظوری دیدی
-
پاکستان، آئی ایم ایف کے درمیان نئے قرض پروگرام پر مذاکرات کا شیڈول طے پاگیا
-
5 سالوں میں ہر ضلع میں سٹیٹ آف دی آر ٹ ہسپتال بنا کرجاؤں گی
-
مزدور کو درپیش مسائل کا مکمل ادراک ہے، حکومت آئندہ بجٹ میں مزدوروں کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھائے گی، وزیراعظم شہباز شریف کا تقریب سے خطاب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.