پنجاب بھر میں کھلے اور بغیر سیکورٹی گارڈریلوے پھاٹک اموات کے دروازے ہیں‘میاں کامران سیف

کھلے پھاٹکوں کے باعث لودھراں کے بعدگوجرہ ٹرین حادثہ پر وزیر ریلوے ذمہ داری قبول کرتے ہوئے مستعفی ہوں

پیر 23 جنوری 2017 14:49

پنجاب بھر میں کھلے اور بغیر سیکورٹی گارڈریلوے پھاٹک اموات کے دروازے ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جنوری2017ء) پاکستان مسلم لیگ (ق) لاہور کے جوائنٹ سیکرٹری میاں کامران سیف نے کہا ہے کہ کھلے اور بغیر ریلوے گارڈ کے پھاٹک کے باعث گوجرہ ٹرین حادثہ میں6افراد کی ہلاکت انتہائی افسوسناک واقعہ ہے جس کی تمام تر ذمہ داری وزیر ریلوے پر عائد ہوتی ہے پی آئی اے کے ہوائی جہاز حادثہ پر چیئرمین پی آئی اے ذمہ داری قبول کرتے ہوئے مستعفی ہوسکتے ہیں تو خواجہ سعد رفیق وزیر ریلوے کا وزارت سے چمٹے رہنے کا کوئی جواز نہیں کیونکہ ریلوے میں پے درپے حادثات ہورہے ہیں لیکن وزیرموصوف ریلوے کی ترقی کی بجائے سیاستدانوں کی پگڑیاں اچھالتے ہوئے بے ہودہ بیانات دے رہے ہیں ۔

ان خیالات کا اظہار انہوںمسلم لیگ ہائوس میں کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

میاں کامران سیف نے کہا کہ پنجاب بھر میںکھلے اور بغیر سیکورٹی گارڈریلوے پھاٹک اموات کے دروازے ہیںجن میں سینکڑوں افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں لیکن وزیر موصوف اس کی طر ف توجہ دینے کے الٹے سیدھے بیانات دے کر ریلوے کی وزارت سے چمٹے ہوئے ہیں۔انہوںنے کہا کہ کھلے پھاٹکوں کے باعث لودھراں کے بعد گوجرہ ٹرین حادثہ پر ٹرین کی زد میں آنے والی6افراد کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے وزیر ریلوے فی الفور مستعفٰی ہوں۔تاکہ مستقبل میں ایسے واقعات سے نمٹا جاسکے۔

متعلقہ عنوان :