متروکہ وقف املاک بورڈنے انتظامیہ کولال حویلی خالی کروانے کی ہدایت کردی

صدیق الفاروق کی زیرصدارت308واں اجلاس،شیخ رشیدکرایہ دیں یالال حویلی خالی کردیں،ورنہ گرینڈآپریشن کیاجائے گا۔اجلاس میں فیصلہ

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 24 جنوری 2017 16:20

متروکہ وقف املاک بورڈنے انتظامیہ کولال حویلی خالی کروانے کی ہدایت ..

راولپنڈی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔24جنوری2017ء):متروکہ وقف املاک بورڈنے انتظامیہ کو لال حویلی خالی کروانے کی ہدایت کردی ہے،اگرشیخ رشید نے لال حویلی خالی نہ کی توگرینڈآپریشن ہوگا۔ذرائع کے مطابق آج چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈصدیق الفاروق کی صدارت میں 308واں اجلاس ہوا۔

(جاری ہے)

جس میں لال حویلی کوخالی کروانے کافیصلہ کیاگیاہے۔متروکہ وقف بورڈ نے انٹطامیہ کوہدایت کی ہے کہ لال حویلی خالی کروائی جائے۔بورڈنے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کوخبردار کیاہے کہ شیخ رشیدکرایہ دیں یالال حویلی خالی کردیں۔ اگر کرایہ بھی نہ دیااور لال حویلی بھی خالی نہ کی توگرینڈآپریشن کیاجائے گا۔