خیبر ایجنسی میں جمرود ک ےعلاقے سورکمر میں پٹرول پمپ پر دھماکا

muhammad ali محمد علی منگل 24 جنوری 2017 20:37

خیبر ایجنسی میں جمرود ک ےعلاقے سورکمر میں پٹرول پمپ پر دھماکا

جمرود (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔24جنوری2017ء) خیبر ایجنسی میں جمرود کے علاقے سورکمر میں پٹرول پمپ پر دھماکا ہوا ہے. تفصیلات کے مطابق خیبرایجنسی کے علاقے جمرود میں دھماکہ ہوا ہے۔

(جاری ہے)

دھماکہ جمرود کے علاقے سورکمر میں واقع ایک پیٹرول پمپ پر ہوا۔ اس حوالے سے خاصہ دار فورس نے نے بتایا ہے کہ دھماکے میں خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ دھماکے کے باعث پٹرول پمپ کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔