سپریم کورٹ‌میں پانامہ کیس کی سماعت ، وزیر اعظم کے بیٹوں نے اپنا جواب جمع کروا دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 26 جنوری 2017 11:22

سپریم کورٹ‌میں پانامہ کیس کی  سماعت ، وزیر اعظم کے بیٹوں نے اپنا جواب ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔26 جنوری 2017ء) : سپریمکورٹ میں پانامہ لیکس سے متعلق درخواستوں کی سماعت جاری ہے ۔ تفصیلات کے مطابق آج سپریمکورٹ میں پانامہ لیکس کیس کی سماعت کے دوران وزیر اعظم نواز شریف کے بیٹوں حسن اور حسین نواز نے اپنا جواب جمع کروا دیا ہے۔ حسن اور حسین نواز کا جواب ان کے وکیل سلمان اکرم راجہ کی جانب سے جمع کروایا گیا۔

جواب کے ساتھ ساتھ کاروبار کی تفصیلات اور دستاویزات بھی جمع کروائی گئی ہیں۔ جواب کے متن میں کہا گیا کہ دبئی اسٹیل مل بینکوں اوردبئی حکومت کےتعاون سےبنائی گئی تھی ۔جواب میں بتایا گیا کہ حماد بن جاسم کا کاروبار دنیا بھر میں پھیلا ہوا ہے۔ اپنے جواب میں حسن اور حسین نواز نے قطری شہزادےکی کاروباری تفصیلات بھی فراہم کیں۔

(جاری ہے)

سپریمکورٹ کی آج کی کارروائی میں قطری شہزادے کا 22 دسمبر کو لکھا گیا ایک اور اپ ڈیٹ خط بھی جمع کروایا گیا۔

دوسرا خط پہلے والے خط سے اٹھنے والے سوالات کے جوابات دینے کے لیے لکھا گیا تھا۔ خط کے متن میں لکھا تھا کہ قطر میں کی گئی سرمایہ کاری کیش کی صورت میں کی گئی۔سرمایہ کاری کے وقت قطر میں کاروبار کیش کی صورت میں ہی کیا جاتا تھا۔ خط میں بتایا گیا کہ 2005ء میں کاروبار کے ضمرے میں 80 لاکھ ڈالر بقایا تھے۔ 80 لاکھ ڈالر زکے بقایا جات نیلسن اور نیسکول کے شئیرز کی صورت میں ادا کیے گئے۔

عدالت میں حسن اور حسین نواز نےجواب میں عزیزیہ اسٹیل مل کی خریدوفروخت کی دستاویزات بھی پیش کیں۔ جبکہ عدالت میں سعودی عرب اوردبئی فیکٹری کےخریدو فروخت کی دستاویزات بھی پیش کی گئیں۔ سلمان اکرم راجہ کی جانب سے جمع کروائے گئے اس جواب میں حسن اورحسین نوازکےبیانات،قطری شہزادے کاپروفائل اور طارق شفیع کابیان حلفی شامل ہیں۔سپریمکورٹ میں حسن اور حسین نواز کی جانب سے جمع کروائے گئے جواب میں 1980 میں دبئی فیکٹری کی فروخت اور اس کے متعلقہ دستاویزات سمیت عزیزیہ اسٹیل مل کی خریدوفروخت سےمتعلق دستاویزات کی کاپی بھی شامل ہیں۔

عزیزیہ اسٹیل مل سعودی عرب کےدستاویزات پر20مارچ2005ء کی تاریخ بھی درج ہے۔ عزیزیہ اسٹیل مل کی ورک شیٹ سیٹلمنٹ بھی دستاویز میں شامل کی گئی ہے۔ جبکہ جواب میں میاں شریف،الثانی خاندان کے ساتھ سرمایہ کاری کی سیٹلمنٹ معاہدےکی کاپیاں بھی شامل ہیں۔ حدیبیہ پیپر ملز کے آڈیٹرز کے آڈٹ کی کاپیاں بھی جواب میں شامل ہیں۔علاوہ ازیں حدیبیہ پیپرز ملز کےآڈٹ کی کاپیاں جوالتوفیق کیس سےمتعلق تھیں وہ بھی ریکارڈ کاحصہ ہیں۔

متعلقہ عنوان :