فرانسیسی کار ساز ادارے پیو جیوٹ (پی ایس اے گروپ) کے بھارتی تجارتی گروپ سی کے برلا کے ساتھ کار سازی کے دو معاہدوں پر دستخط

جمعرات 26 جنوری 2017 14:40

پیرس ۔ 26 جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 جنوری2017ء) فرانسیسی کار ساز ادارے پیو جیوٹ (پی ایس اے گروپ) نے بھارتی تجارتی گروپ سی کے برلا کے ساتھ کار سازی کے دو معاہدوں پر دستخط کر دیئے جس کے تحت پیو جیوٹ سی کے برلا کے ساتھ مل کر بھارت میں اپنی گاڑیاں بنائے گا۔ پیو جیوٹ کی دوبارہ بھارت میں واپسی کو خوش آمدید کہا جا رہا ہے ۔ 20سال قبل پیو جیوٹ نے بھارتی مارکیٹ میں ناکامی پر اپنے کاروبار کو سمیٹ لیا تھا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق پی ایس اے گروپ نے سی کے برلا کے ساتھ کاری اور انجن سازی ۔۔۔ مشترکہ معاہدوں پر دستخط کئے ہیں۔ جس کے تحت پی اس اے بھارت میں 2010ء تک اپنی گاڑیوں کی پیداوار ایک لاکھ سالانہ تک لائے گا تاہم انہوں نے ابھی یہ فیصلہ نہیں کیا کہ ان کا کون سا ماڈل بھارت میں بنایا جائیگا ۔ ان کی ابتدائی سرمایہ کاری 100ملین یورو (107ملین ڈالر) ہوگی جس میں وقت کے ساتھ ایک تہائی اضافہ کیا جائیگا ۔ معاہدوں کے تحت پی ایس اے سی کے برلا کے ساتھ کار سازی میں 80فیصد اور انجن سازی میں 50فیصد کا حصہ داری ہوگا۔

متعلقہ عنوان :