بیت المقدس، فلسطینی نوجوان کی یہودی فوجیوں کو کار کے نیچے کچلنے کی کوشش

مشکوک کار کی تلاش جاری رکھے ہوئے ہیں اب تک اس کا کوئی پتا نہیں چل سکا ،اسرائیلی پولیس

جمعرات 26 جنوری 2017 14:43

بیت المقدس، فلسطینی نوجوان کی یہودی فوجیوں کو کار کے نیچے کچلنے کی ..

مقبوضہ بیت المقدس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جنوری2017ء) اسرائیلی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ گزشتہ شام مقبوضہ بیت المقدس میں فلسطینی نوجوان نے تیز رفتار کار سے یہودی فوجیوں کو کچلنے کی کوشش کی تھی تاہم اس واقعے میں کوئی اسرائیلی فوجی زخمی نہیں ہوا۔

(جاری ہے)

عبرانی نیوز ویب پورٹل کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ شام بیت المقدس کے شمال مشرق میں قائم ’حزما‘ چیک پوسٹ پر سے گزرتے ہوئے فلسطینی نے اپنی کار تلے یہودی فوجیوں کو کچلنے کی کوشش کی تاہم اس واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی فوجیوں نے فلسطینی نوجوان کی کار پر فائرنگ کی مگر وہ کار کوتیزی کیساتھ بھگا کر لے گیا۔اسرائیلی پولیس کا کہنا ہے کہ وہ مشکوک کار کی تلاش جاری رکھے ہوئے ہیں تاہم اس کا کوئی پتا نہیں چل سکا ہے۔

متعلقہ عنوان :