پاکستان نے آسٹریلیا کیخلاف پوری سیریز کے ٹاس ہارنے کا منفرد ریکارڈ اپنے نام کرلیا
قبل 1998 ء میں بھارت کیخلاف ٹورنٹو میں کھیلے جانیوالے صحارا کپ کے دوران پیش آیا تھا
جمعرات 26 جنوری 2017 17:02
ایڈیلیڈ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 جنوری2017ء) پاکستان کرکٹ ٹیم نے آسٹریلیا کیخلاف پانچ ون ڈے میچز پر مشتمل سیریز کے پانچو یں میچ میں بھی ٹاس ہار کر ایک منفرد ریکارڈ اپنے نام کرلیا ہے۔ حالیہ ون ڈے سیریز میں پاکستان نے آسٹریلیا کیخلاف پانچوں میچوں میں ٹاس ہار کر تاریخ رقم کردی ہے۔
(جاری ہے)
تفصیلات کے مطابق پاکستان کیلئے یہ پہلا موقع ہے کہ آسٹریلیا میں کھیلی جانیوالی سیریز میں تمام پانچ میچوں میں ٹاس ہارنے کا نقصان اٹھانا پڑا جبکہ اس کی مجموعی تاریخ میں محض یہ دوسرا واقعہ ہے۔
قبل ازیں ایسا واقعہ 1998 ئ میں بھارت کیخلاف ٹورنٹو میں کھیلے جانیوالے صحارا کپ کے دوران پیش آیا تھا۔دوسری طرف کینگروز قائد سٹیون سمتھ نے سیریز کے تمام میچوں میںٹاس جیت کر تیسرے آسٹریلوی کپتان ہونے کا اعزاز حاصل کرلیا ہے۔اس سے قبل کم ہیوز نے 1984 ئ میں بھارت اور رکی پونٹنگ نے 2010 ئ میں بھارت ہی کے خلاف ٹاس جیت کر یہ کارنامہ انجام دیا تھا۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
انگلینڈ کیخلاف سیریز کے پہلے میچ کیلئے پاکستان کی ممکنہ 11 سامنے آگئی
-
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سے قبل دنیائے کرکٹ کا بڑا اپ سیٹ
-
پاکستانی کوہ پیما سربازعلی نے دنیا کی بلند ترین چوٹی ماؤنٹ ایورسٹ سر کرلی
-
اے ٹی ایف ، پاکستان ٹینس ٹیم کی مسلسل دوسری فتح، میزبان نیپال کو بآسانی 0-3 سے ہرا دیا
-
پاکستان کی نیشنل فٹ بال ٹیم میں سرگودھا یونیورسٹی کے ہونہار کھلاڑی طالب علم کو منتخب کر لیا گیا
-
مختصر ونڈو کے باعث چیمپئنز ٹرافی 2025ء کا فارمیٹ ون ڈے سے ٹی ٹونٹی میں بدلے جانے کا امکان
-
آسٹریلیا کے ٹونی ہیمنگ چیف پچ کیوریٹر کے لیے فیورٹ
-
کرکٹر اعظم خان کی ڈالرز سے پسینہ صاف کرتے ویڈیو وائرل
-
آسٹریلیا نے ٹی20 ورلڈکپ کیلئے حتمی اسکواڈ کا اعلان کردیا،اسمتھ اسکواڈ میں جگہ بنانے میں ناکام
-
انگلینڈ اورپاکستان کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان چار ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کا پہلا میچ ( کل) کھیلا جائے گا
-
پاکستان ایسی ٹیم بنے گی جس پر فینز فخر کریں گے، جیسن گلیسپی
-
پاکستان کے سرباز خان نے بغیر آکسیجن ماؤنٹ ایوریسٹ سر کر لی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.