بہائوالدین زکریا یونیورسٹی ملتان کے وائس چانسلر کو عہدے سے ہٹانے کیلئے دائر درخواست پرحکومت پنجاب کو نوٹس جاری

جمعرات 26 جنوری 2017 21:33

لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 جنوری2017ء) لاہور ہائیکورٹ نے بہائوالدین زکریا یونیورسٹی ملتان کے وائس چانسلر کو عہدے سے ہٹانے کے لئے دائر درخواست پرحکومت پنجاب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔

(جاری ہے)

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس جواد حسن کی عدالت میںدرخواست گزار حافظ طلعت محمود کے وکیل زبد الحسن نے بتایا کہ حکومت پنجاب نے بہائوالدین زکریا یونیورسٹی ملتان کے وائس چانسلر کے عہدے پر تعینات کیا۔تعینات کئے جانے والے وائس چانسلر تعلیم اورتجربے کی اہلیت پر پورا نہیں اترتے۔ انہوں نے عدالت سے استدعا کی کہ عدالت وائس چانسلر کو عہدے سے ہٹانے کے احکامات صادر کرے۔

متعلقہ عنوان :