دنیا میں گلوبل ویلج کی شکل میں رونما ہونیوالی انقلابی تبدیلیوں کیساتھ پر امن اور پروقار ترقی کیلئے جدید تعلیم کا حصول ناگزیر ہے،سکندرشیرپائو
جمعہ 27 جنوری 2017 18:44
(جاری ہے)
سینئر صوبائی وزیر نے کہا کہ بچوں اور تعلیمی اداروں کی ضروریات پوری کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے تاہم تعلیمی میدان میں بہتر نتائج کیلئے اساتذہ کی توجہ، لگن اور طلبہ کی محنت نہایت ضرروی ہے ۔
انہوں نے کہا کہ وہ اپنے علاقے کو سیاسی اور معاشی شہرت کے ساتھ ساتھ تعلیمی میدان میں بھی نمایاں ترقی دینے کے خواہاں ہیں۔سکندر حیات شیرپائو نے کہا کہ ملک و قوم کو درپیش چیلنجز کے مقابلہ کیلئے دور حاضر کی تعلیم کا ہتھیار نہایت ضروری ہے جس کیلئے طلبہ اور اساتذہ کے ساتھ ساتھ معاشرے کے تمام طبقات کو کردار ادا کرنا چاہئے۔انہوں نے کہا کہ ضلع چارسدہ میں ہر لیول کے بہترین تعلیمی ادارے قائم ہیں اور حکومت ان میں مزید اضافہ کررہی ہے اور بہت جلد ایک ارب روپے کی لاگت سے ٹیکنیکل یونیورسٹی کا کیمپس بھی قائم کیا جا رہا ہے۔صوبائی سینئر وزیر نے مذکورہ سکول میں 29نئے کمروں کی تعمیر، چاردیواری، بجلی کی ترسیل میں بہتری لانے اور لائبریری کی تعمیر کا اعلان کرتے ہوئے اساتذہ کی کمی کو پورار کرنے کیلئے ڈی ای او کو SNEبھیجوانے کی ہدایت کی ۔انہوں نے سکول کیلئے گرائونڈ کی تعمیر اور مسجد کے قیام کیلئے اقدامات کرنے کے ساتھ ساتھ گائوں کی طالبات اور طلباکے ہائر سیکنڈری سکولوں کیلئے 15,15لاکھ روپے کی لاگت کی سولرواٹر سپلائی سکیم دینے کا بھی اعلان کیا۔انہوں نے نے مذکورہ سکول کی لائبریری کیلئے کتابوں کی مد میں اپنی طرف سے 50ہزار روپے کے عطیے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ شیرپائو گائوں کے میٹرک ،فرسٹ ائیر اور سکینڈ ائیر میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبا و طالبات کو ہر سال حیات محمد خان شیرپائو شہید ایوارڈ اور انعام دیا جائے گا۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
قائد ن لیگ کے دیرینہ ساتھی ،سابق ایم این اے میاں افضل حسین تارڑدل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے
-
رواں سال مسلسل چوتھے مہینے میں بھی مختلف موبائل فونز کی قیمتوں میں کمی
-
ق*نصف درجن شادیاں کرنے والی دلہن گروہ سمیت گرفتار ۔ عدالت نے مقدمہ ڈسچارج کردیا
-
نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس میں ملازمتوں کی تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے، ترجمان
-
نادرا کا سائبر سیکیورٹی سسٹم مزید مضبوط کرنے کا فیصلہ
-
طاقت کی دھمکیوں سے نہ کسی کو فائدہ ہوا اور نہ ہوگا،اعظم نذیر تارڑ
-
ْاسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی خواہش نے پی ٹی آئی کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا،رانا تنویر حسین
-
ووٹ کو عزت ملی ہوتی تو 8 فروری کو نتائج مختلف ہوتے، جاوید لطیف
-
پی ٹی آئی فوج کے بعد حکومت سے بھی مذاکرات کریگی، فیصل واوڈا
-
پاکستان ڈیجیٹل کرنسی کی جانب جانے کا سوچ رہا ہے، وزیر خزانہ
-
p تحریک انصاف کا 3مئی کو فیصل آباد میں جلسہ عام کا اعلان
-
پاکستان کو نمایاں مشکلات کا سامنا ہے،ایم ڈی آئی ایم ایف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.