لاپتہ ہونے والے چاروں بلاگرز اچانک گھر پہنچ گئے

Fahad Shabbir فہد شبیر ہفتہ 28 جنوری 2017 09:56

لاپتہ ہونے والے چاروں بلاگرز اچانک گھر پہنچ گئے

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔28جنوری۔2017ء)گزشتہ دنوں لاپتہ ہونے والے چاروں بلاگرز اچانک اپنے گھر پہنچ گئے۔ چاروں بلاگرز تین ہفتے قبل پراسرار طور پر لاپتہ ہوگئے تھے۔

(جاری ہے)

لاپتہ ہونے والے بلاگرز سلمان حیدر کو چھ جنوری کو اسلام آباد سے لاپتہ ہوئے تھے، احمد وقاص اور عاصم سعید چار جنوری کو لاہور سے لاپتہ ہوئے تھے، جبکہ احمد رضا نصیرسات جنوری کو ننکانہ صاحب سے لاپتہ ہوئے تھے۔