احتجاج کے بعدفیس بک کے بانی زکربرگ نے جائیداد کا مقدمہ واپس لے لیا
ہفتہ 28 جنوری 2017 16:32
نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 جنوری2017ء) سماجی رابطے کی معروف ویب سائٹ فیس بک کے سربراہ مارک زکربرگ نے امریکی ریاست ہوائی میں اراضی حاصل کرنے کا مقدمہ واپس لے لیا ۔ارب پتی مارک زکربرگ نے ریاست ہوائی میں واقع کوائی کے جزیروں پر اپنی پہلے سے موجود جائیداد کے آس پاس کچھ زمین لینے کے لیے عدالت میں مقدمہ درج کیا تھا۔
لیکن ان کی اس کوشش پر وہاں کے مقامی رہائشیوں کی جانب سے سخت تنقید ہوئی جس کی وجہ سے انھوں نے یہ کوشش ترک کر دی ہے۔ان کا کہنا ہے کہ انھوں نے اس پر پہلے زیادہ غور و فکر نہیں کیا تھا اور 'واضح طور پر یہ غلطی تھی۔ ہوائی کے مقامی اخبار 'گارڈین آئی لینڈ' کو لکھے گئے ایک خط میں مارک زکربرگ اپنے فیصلے کا اعلان کیا اور کہا کہ اس تنازعے سے انھیں زمین کے حقوق پر تاریخی اہمیت کا زیادہ سبق سیکھنے کو ملا ہے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
بنگلادیش کو تاریخ کے شدید ترین ہیٹ ویو کا سامنا
-
طیارے کے ٹوائلٹ میں لڑکی کی ویڈیو بنانے پرفلائٹ اٹینڈنٹ برطرف
-
امریکہ میں الٹی چلنے والی گاڑی سوشل میڈیا پر وائرل
-
امریکا میں شرح پیدائش کم ترین سطح پرآگئی
-
تصویر کو شاعری میں بدلنے والا کیمرا ایجاد کرلیا گیا
-
بھارت،اسپتال میں بچے کی پیدائش کا بڑا بل، ماں نے بچہ فروخت کردیا
-
جاپان کے جزائر بونین میں 6.9 شدت کا زلزلہ
-
سید ندیم رضا سرور کو آسڑیلیا میں لانگ ٹائم سروس ایوارڈ دیا گیا
-
60 سالہ خاتون نے مس بیوٹی کوئین کا خطاب جیت لیا
-
غزہ میں 37 ملین ٹن ملبے کا اندازہ، صفائی میں 14 سال لگیں گے، اقوام متحدہ
-
بھارت ، خاتون کی ناک کی کیل کا پیچ ڈھیلا ہوکرپھیپھڑے میں چلا گیا
-
جنگ بندی تجاویز پر اسرائیلی ردعمل موصول ہوا ہے،حماس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.