زرعی شعبے کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لئے امریکی سفارتخانہ کی زیر قیادت پاکستان کا تجارتی وفدامریکہ روانہ

پیر 30 جنوری 2017 14:29

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 جنوری2017ء) زرعی شعبے کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لئے امریکی سفارتخانہ کی زیر قیادت پاکستان کا تجارتی وفدامریکہ روانہ ہوگیا ہے ۔

(جاری ہے)

امریکی سفارتخانہ کے اقتصادی امور کے قونصلر جوئیل رابرٹ گارویرک کی قیادت میں پاکستان کے اعلی سرکاری حکام، تاجر، کسانوں اور زرعی ماہرین کا وفدامریکہ روانہ ہوگیاہے، جس کا مقصد امریکہ اورپاکستان کے درمیان دوطرفہ تجارتی تعلقات کو فروغ دینا اور زراعت کے شعبے میں تجارت و سرمایہ کاری کو بڑھانا ہے۔

وفد پولٹری، گوشت اور فیڈ انڈسٹریز کے متعلق امریکہ کی بین الاقوامی تجارتی نمائش انٹرنیشنل پروڈکشن اینڈ پروسیسنگ ایکسپو میں شرکت کرے گا۔یاد رہے کہ زراعت کا پاکستانی جی ڈی پی میں حصہ 20 فیصد اور روزگار میں حصہ چالیس فیصد ہے۔ گزشتہ سال امریکہ سے پاکستان کو زرعی اشیا کی برآمدات 44 کروڑ 80 لاکھ ڈالر تھیں۔ پاکستانی وفد کاٹن کمیشن، امریکی محکمہ زراعت اور اس کی ریسرچ سروس کے ساتھ بھی ملاقاتیں کرے گا۔

متعلقہ عنوان :