امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کینیڈین وزیراعظم کو ٹیلی فون ،مسجد پر دہشتگرد حملے کی شدید مذمت جانی نقصان پر اظہار افسوس
پیر 30 جنوری 2017 23:40
(جاری ہے)
کیوبیک سٹی کی مسجد میں فائرنگ کا واقعہ نماز عشاکے وقت پیش آیا جس وقت مسجد میں 40 کے قریب افراد موجود تھے کہ 3 مسلح افراد نے اندر گھس کر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 6نمازی شہید اور8 زخمی ہوگئے ۔
صدر مسجد کمیٹی کا کہنا ہے کہ نماز عشا کے وقت مسجد میں 40 کے قریب افراد موجود تھے۔ پولیس حکام کے مطابق مسجد پر حملے کے بعد سرچ آپریشن میں 2 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔امام مسجد محمد ینگوئی نے مسجد میں فائرنگ کے واقعے کو انسانیت سوز قرار دیا۔ینگوئی جو فائرنگ کے وقت مسجد میں موجود نہیں تھی نے بتایا کہ انھیں عشا کی نماز میں موجود افراد کی جانب سے فائرنگ کے حوالے سے فون کالز موصول ہوئیں۔صوبہ کیوبیک کے پرائم منسٹر فلپ کوئیلارڈ نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ حکومت کیوبیک کے لوگوں کی سیکیورٹی کے لیے متحرک ہی'۔انھوں نے اپنے ایک پیغام میں لکھاکہ کیوبیک اس انسانیت سوز تشدد کو واضح طور پر مسترد کرتا ہے ساتھ ہی انھوں نے کیوبیک کے مسلمانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی بھی کیا۔کینیڈین وزیراعظم جسٹس ٹروڈو نے مسجد پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردوں کے بزدلانہ حملے پر پورا ملک سوگوار ہے اور میری ہمدردیاں متاثرہ خاندان کے ساتھ ہیں۔حالیہ برسوں میں کیوبیک میں اسلامو فوبیا کے واقعات میں اضافہ ہوگیا ہے۔کیوبیک کا اسلامک کلچرل سینٹر، شہر کی جامع مسجد بھی کہلاتی ہے، یہاں اس سے قبل بھی کچھ نفرت انگیزی کے واقعات پیش آچکے ہیں، جب گذشتہ برس جون میں ماہ رمضان میں مسجد کے دروازے پر ایک حرام جانور کا سر کاٹ کر رکھ دیا گیا تھا۔دوسری جانب چہرے کا نقاب بھی 2015 کے نیشنل الیکشن کے دوران موضوع بحث بنا رہا، خصوصا کیوبیک میں زیادہ تر افراد نے شہری تقریبات کے دوران نقاب پر پابندی لگانے کی حمایت کی۔دوسری جانب 2015 میں ہونے والے پیرس حملوں کے اگلے ہی روز کیوبیک کے پڑوس میں واقع صوبہ انٹاریو میں ایک مسجد کو بھی نذر آتش کردیا گیا تھا۔فائرنگ کا حالیہ واقعہ ایک ایسے وقت میں پیش آیا ہے، جب حال ہی میں کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے مسلمانوں اور پناہ گزینوں پر امریکا کے دروازے بند کیے جانے کے بعد اس بات کا اعلان کیا تھا کہ ان کے دروازے مہاجرین کے لیے کھلے ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
جنرل باجوہ کو ایکسٹینشن دینا غلطی تھی، جب شخصیات مضبوط ہوں تو ادارے کمزور ہوتے ہیں
-
یواےای میں سفیر پاکستان فیصل نیاز ترمذی کی راس الخیمہ کے حکمران شیخ بن صقر القاسمی سے ملاقات
-
کسانوں کا آئندہ سال گندم کی فصل کاشت نہ کرنے کا عندیہ
-
حکومت کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
-
کورکمیٹی پی ٹی آئی نے 9 مئی کے بعد علیحدگی اختیار کرنے والوں سے متعلق فیصلہ سنا دیا
-
ججز خط پر عدالتی سماعت کے دوران چیف جسٹس سپیرم کورٹ کا طرزِعمل مایوس کن رہا
-
تحریک انصاف کا مولانا فضل الرحمان سے فوری رابطے کا فیصلہ
-
بشریٰ بی بی کو زہر دینے کے شواہد نہیں ملے، عدالت نے درخواست نمٹا دی
-
پی ٹی آئی نے اسٹیبلشمنٹ سے بات ہی کرنا تھی تو حملے کی کیا ضرورت تھی ‘ سپیکرملک احمد خان
-
اوگرا نے ایل پی جی کے 11.8 کلو گرام سلنڈر کی قیمت میں 140.88 روپے کمی کردی
-
مزدور اور محنت کش طبقہ ملک کی تعمیر و ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے ، مزدور طبقے کے حقوق کا تحفظ ملک کی تعمیر و ترقی کے لئے ناگزیر ہے، سردارایازصادق
-
ہماری کمزوری ہے کہ فیض آباد دھرناکیس کے ذمہ داروں کو سزا نہیں دے سکے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.