سعودی عرب : موبائل فون چرانے والا پاکستانی گروہ گرفتار

گروہ کو سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے گزشتہ روز ریاض کے شمالی علاقہ سے گرفتار کیا گیا ، پولیس چیف

منگل 31 جنوری 2017 23:38

سعودی عرب : موبائل فون چرانے والا پاکستانی گروہ گرفتار
ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 31 جنوری2017ء) سعودی قانون نافذ کرنے والے ادارے نے دکانوں کے تالے توڑ کر موبائل فون چرانے والا پاکستانی گروہ گرفتار کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

سعودی اخبار نے دار الحکومت ریاض کے پولیس چیف کرنل فواز میمن کے حوالے سے بتایا ہے اس پانچ رکنی گروہ کو سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے گزشتہ روز ریاض کے شمالی علاقہ سے گرفتار کیا گیا ہے جہاں پر اس گروہ نے تین دن قبل موبائل فون فروخت کرنے کی دکان کا تالا توڑ کر لوٹ لیا تھا۔گرفتار ملزمان 30 اور 40 سال کے درمیان ہیں جن کا تعلق پاکستان سے بتایا جاتا ہے ملزمان کے قبضے سے مسروقہ موبائل فون سمیت ڈھائی لاکھ ریال نقدی بھی پکڑی گئی ہے۔۔