امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سپریم کورٹ کے نویں جج کے لیے نیل گورسچ کو نامزد کردیا
بدھ 1 فروری 2017 22:56
(جاری ہے)
اگر گورسچ جج مقرر ہو جاتے ہیں تو سپریم کورٹ کا توازن قدامت پرستی کی جانب جھک جائے گا۔
اس نامزدگی کے مضمرات کے بارے میں امریکہ کی بوسٹن یونیورسٹی میں سکول آف گلوبل سٹڈیز کے ڈین عادل نجم نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ امریکی سیاست میں اس فیصلے کی بہت زیادہ اہمیت ہے کیوں کہ سپریم کورٹ کے جج تاحیات مقرر ہوتے ہیں، اسی لیے ڈونلڈ ٹرمپ نے جج سکیلیا ہی کی طرح کے خیالات کے حامل جج کو نامزد کیا ہے۔انھوں نے کہا کہ 'اسقاطِ حمل، ہم جنس پرستوں کے حقوق اور دوسرے متنازع معاملات میں اس نامزدگی کے گہرے اثرات پڑیں گے۔'عادل نجم نے ایک اور نکتے کی طرف بھی اشارہ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ 'اگر آپ اس وقت سپریم کورٹ کو دیکھیں تو شاید ڈونلڈ ٹرمپ کو دو یا شاید تین مزید جج نامزد کرنا پڑیں، جس سے وہ سپریم کورٹ کی شکل بدل کر رکھ سکتے ہیں۔'جسٹس گورسچ کا خاندان طویل عرصے سے رپبلکن اسٹیبلشمنٹ سے وابستہ ہے۔ ان کی والدہ این گورسچ سابق امریکی صدر ریگن کے دور میں ماحولیاتی تحفظ کے ادارے ای پی اے کی ڈائریکٹر رہ چکی ہیں۔دلچسپ بات یہ ہے کہ امریکہ میں مجموعی طور پر پروٹیسٹنٹ عیسائیوں کی واضح اکثریت ہے، لیکن سپریم کورٹ میں کوئی جج بھی پروٹیسٹنٹ نہیں ہے۔ اگر گورسچ کا تقرر ہو گیا تو وہ سپریم کورٹ کے واحد پروٹیسٹنٹ رکن ہوں گے۔۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
سات وکٹیں ،انڈونیشیا کی روہمالیا نے ویمن ٹی ٹوئنٹی میں تاریخ رقم کردی
-
عازمین سوشل میڈیا کے ذریعے رابطہ کرنے والی جعلی حج کمپنیوں کے فراڈ کا نشانہ بننے سے بچیں، سعودی وزارت حج
-
ٹک ٹاک کا امریکی صدرکے دستخط کردہ قانون کو چیلنج کرنے کا اعلان
-
فرانس کی طرف سے اسرائیلی آباد کاروں پرپابندیوں کی دھمکی
-
ٹرمپ نے امریکی تعلیم گاہوں میں جنگ مخالف ریلیوں کو بد ترین نفرت کا نام دے دیا
-
غزہ کو امداد کی ترسیل، عارضی بندرگاہ کی تعمیر شروع کر دی گئی ، پینٹاگان
-
ٹک ٹاک کی مالک کمپنی کا ایپ فروخت کرنے سے انکار
-
سڈنی، چاقوحملے میں جاں بحق پاکستانی گارڈ کی نمازجنازہ
-
مسجد نبوی ﷺمیں ایک ہفتہ کے دوران 60 لاکھ زائرین کی آمد
-
گزشتہ سال دنیا کے 28 کروڑ افراد شدید غذائی قلت کا شکار رہے، اقوام متحدہ
-
ملائیشیا کے سابق وزیر اعظم کو انسداد بدعنوانی کی تحقیقات کا سامنا
-
پاکستان کیساتھ مضبوط رشتہ ہے، امریکا نے اختلافات کی خبروں کو مسترد کردیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.