فیصل آباد، زیر تعمیر مکان کی چھت گرگئی، ملبے تلے آکر میاں بیوی جان کی بازی ہار گئے

جمعرات 2 فروری 2017 20:51

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 فروری2017ء) جھنگ روڈ بائووالا کے قریب زیر تعمیر مکان کی چھت گرنے کے باعث ملبے تلے آکر میاں بیوی جان کی بازی ہار گئے ، ریسکیو 1122نے ملبے تلے سے نعشیں نکال کر ورثاء کے حوالے کر دی ہیں ، ا ٓن لائن کے مطابق جھنگ روڈ بائووالہ کے قریب زیر تعمیر مکان کی چھت گر گئی جس کے ملبے تلے آکر 70سالہ غلام رسول اور اسکی اہلیہ 65سالہ انوری جاں بحق ہو گئے ریسکیو 1122نے وقوعہ کی اطلاع ملنے پر موقع پر پہنچ کر میاں بیوی کی نعشیں نکال کر ورثاء کے حوالے کر دی ہیں ۔

(جاری ہے)

واقعہ کی اطلاع ملنے پر شہریوں کی بڑی تعداد جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ہر آنکھ اشکبار تھی ۔

متعلقہ عنوان :