وفاقی دار الحکومت میں ٹیکس سروس فراہم کرنے والی غیر رجسٹرڈ کمپنیوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ

جمعرات 2 فروری 2017 23:36

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 02 فروری2017ء)وفاقی دار الحکومت میں ٹیکس سروس فراہم کرنے والی غیر رجسٹرڈ کمپنیوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ ، ڈپٹی کمشنر کیپٹن مشتاق کے حکم پر سیکرٹری ٹرانسپورٹ اتھارٹی جواد مظفرنے کارروائی کا آغاز کرتے ہوئے متعدد گاڑیاں پکڑ لیں، تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں بھی کریم اور سٹی کیب سمیت دیگر غیر رجسٹر ڈ ٹیکسی سروس کمپنیوں کے خلاف کاروائی شروع کر دی گئی ہے ، ڈپٹی کمشنر نے کارروائی کا حکم نامہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ غیر رجسٹرڈ کمپنیاں اور گاڑیاں کے جان ومال کے تحفظ کیلئیے مسائل پیدا کرسکتی ہیں ، سیکرٹری آر ٹی اے جواد مظفرنے غیر رجسٹرڈ کمپنیوں کی درجنوں گاڑیاں پکڑ لی ہیں، سیکرٹری آر ٹی اے جواد مظفرنے کہا ہے کہ کارروائی کسی ایک کمپنی کے خلاف نہیں ہو رہی، سب غیر رجسٹرڈ کمپنیوں کیخلاف ہوگی۔

(آٖٖچ)