مشرقی یوکرائن میں تنازعے کے فریقین جنگ بندی کی پابندی کریں ، چینی مندوب
سیاسی حل کے وعدے پر قائم رہا جائے ،اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس سے خطاب
جمعہ 3 فروری 2017 12:58
(جاری ہے)
اقوام متحدہ نے اطلاع دی ہے کہ مشرقی یوکرائن کے شہر ایوڈی ویکا کے گردونواح میں شدید لڑا ئی کے بعد 17000سے زیادہ افراد جن میں ڈھائی ہزار سے زیادہ بچے شامل ہیں ، کسی ہیٹنگ یا الیکٹرک سٹی کے بغیر منجمد کرنیوالے موسم کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔
لایو نے کہا کہ چین کی یہ رائے ہے کہ تمام فریقین کو چاہئے کہ وہ سلامتی کونسل کی قرارداد پر پوری طرح عملدرآمد کریں ، لڑائیاں بند کریں اور منسک معاہدے پر عملدرآمد کریں ۔انہوں نے کہا کہ تمام فریقین کو جامع ،پائیدار اور متوازن حل کے حصول کے وعدے پر قائم رہنا چاہئے اور یوکرائن میں مذاکرات اور باہمی افہام و تفہیم کے ذریعے امن ، استحکام اور ترقی میں مدد دی جائے ۔انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی برادری کو چاہئے کہ وہ سیاسی حل کیلئے تمام سفارتی کوششوں کی حمایت جاری رکھیں ۔انہوں نے کہا کہ اس مسئلے پر سلامتی کونسل کی بحث و تمحیص سے زمین پر پائی جانیوالی کشیدگی کے خاتمے میں مدد ملنی چاہئے اور مناسب حل کے حصول میں بھی مدد ملنی چاہئے ۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
آئندہ توہین عدالت پر جیل بھیجیں گے‘ ڈونلڈ ٹرمپ پر ہزاروں ڈالر کا جرمانہ
-
کینیڈا میں خالصتان تحریک شدت اختیارکرگئی
-
منی پور میں خواتین نے 11 مسلح افراد کو فورسز کی حراست سے چھڑالیا
-
اقوام متحدہ کا امریکی جامعات کے طلبہ مظاہرین کے خلاف پولیس ایکشن پر اظہار تشویش
-
بھارت،ویو کے باعث کلاس روم کو سوئمنگ پول میں تبدیل کردیا گیا
-
متحدہ عرب امارات میں بارشوں کے ایک اور سلسلے کے آغاز کی پیشن گوئی
-
واٹس ایپ نے بھارت میں اپنے آپریشن بند کرنے کے دھمکی دے دی
-
امریکہ کی جانب سے نام نہاد ’’حد سے زیادہ پیداوار ‘‘ایک جھوٹا بیانیہ ہے ، چین
-
حرمین انتظامیہ کی زائرین کو ماسک پہننے کی ہدایت
-
اہلیہ پر کرپشن کے الزامات، ہسپانوی وزیراعظم کا استعفی نہ دینے کا فیصلہ
-
امریکا کے بعد فرانس کی یونیورسٹیوں میں بھی غزہ کے حق میں احتجاج
-
بھارت ، مقابلے کے امتحان کے تیاری کرنے والے طلبہ خود کشیاں کرنے لگے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.