عابد شیر علی برطانیہ کے ایک ماہ کے دورے کے بعد (کل) اتوار کو وطن واپس پہنچیں گے

ہفتہ 4 فروری 2017 23:38

عابد شیر علی برطانیہ کے ایک ماہ کے دورے کے بعد (کل) اتوار کو وطن واپس ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 04 فروری2017ء) وزیر مملکت پانی و بجلی عابد شیر علی برطانیہ کے ایک ماہ کے دورے کے بعد (کل) اتوار کو وطن واپس پہنچ رہے ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق وزیر مملکت پانی و بجلی عابد شیر علی گزشتہ ایک ماہ سے برطانیہ کے دورے پرتھے جہاں انہوں نے چیک اپ بھی کرایا ۔

(جاری ہے)

اپنے دورہ کے دوران انہوں نے برطانیہ میں مخالفین پر کڑی تنقید کرتے ہوئے ان کا گریبان پکڑنے کا بھی بیان دیا تھا جس سے انہیں کافی شہرت ملی ۔ اس بیان پر قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ سمیت دیگر اپوزیشن رہنمائوں نے سخت ردعمل کا اظہار کیا تھا ۔ عابد شیر علی برطانیہ کا دورہ مکمل کرنے کے ایک ماہ بعد (آج) وطن واپس پہنچیں گے ۔ …(م د )

متعلقہ عنوان :