افغانستان میں برفانی تودے گرنے سی23افرادہلاک،رابطہ سڑکیں بند

ہلاک ہونیوالوں میں خواتین اوربچے بھی شامل،امدادی کارروائیاں جاری ہیں،ترجمان صوبہ بدخشاں حکومت

اتوار 5 فروری 2017 13:50

افغانستان میں برفانی تودے گرنے سی23افرادہلاک،رابطہ سڑکیں بند

کابل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 فروری2017ء) افغانستان کے وسطی اور شمال مشرقی صوبوں میں شدید سردی اور برفانی تودوں کے گرنے سے 23 انسانی جانیں ضائع ہو گئیں۔

(جاری ہے)

بدخشاں میں تین دن سے جاری برفباری کے بعد سڑکیں بند ہو گئی ہیں، غیرملکی خبررساں ادارے سے بات چیت کرتے ہوئے صوبہ بدخشاں کی حکومت کے ترجمان نے اتوارکو بتایا کہ کئی لوگ برف کے نیچے دبے مکانوں میں پھنس کر رہ گئے ہیں اور امدادی کارروائیاں جاری ہے۔ بدخشاں میں تین دن سے جاری برفباری کے بعد سڑکیں بند ہو گئی ہیں۔ اس صوبے کے ایک علاقے میں برفانی تودوں کے گرنے سے اٹھارہ افراد مارے گئے ہیں۔ ان میں تین خواتین اور دو بچے شامل ہیں۔ صوبے سرائے پل میں برفانی تودوں کی زد میں آکر پانچ افراد جاں بحق ہوئے۔

متعلقہ عنوان :