ملکی سیاست میں کھلبلی۔۔ پرویز مشرف سے چوہدری شجاعت کی ملاقات، پیرپگاڑا کا سابق صدر کو ٹیلیفون
فہد شبیر اتوار 5 فروری 2017 17:50
دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔5فروری۔2017ء) مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے پرویز مشرف سے دبئی میں ملاقات کی ہے جبکہ مسلم لیگ فنکشنل کے سربراہ پیر پگاڑا نے بھی سابق صدر کو ٹیلیفون کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ق لیگ کے صدر چوہدری شجاعت نے دبئی میں پرویز مشرف سے ان کی رہائشگاہ پر ملاقات کی اور ان کی خیریت دریافت کی۔ اس موقع پر دونوں رہنمائوں میں ق لیگ اور آل پاکستان مسلم لیگ کے اتحاد سمیت ملکی سیاست پر تبادلہ خیال کیا۔
چوہدری شجاعت کا اس موقع پر کہنا تھا کہ ملکی اور عالمی حالات اپوزیشن اتحاد کےمتقاضی ہیں۔ اپوزیشن کو مل کر لائحہ عمل طے کرنا ہو گا۔ جبکہ پرویز مشرف نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرا دل پاکستان کیلیے دھڑکتا ہے۔ جلد وطن واپس آنا چاہتاہوں۔(جاری ہے)
چوہدری شجاعت کی قیادت میں ملنے والے وفد میں مونس الہی سمیت دیگر رہنما بھی تھے۔ بعد ازاں مسلم لیگ فنکشنل کے سربراہ پیر پگاڑا نے سابق صدر پرویز مشرف کو ٹیلیفون کیا ۔
پیر پگارا نے پرویز مشرف کی خیریت دریافت کی۔ پرویز مشرف اور پیرپگارا نے ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔پیر پگاڑا اور پرویز مشرف کے درمیان پاکستانی وقت کے مطابق 6 بجے ملاقات طے ہے جس میں ملکی سیاسی حالات اور اپوزیشن کے اتحاد پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
یواےای میں سفیر پاکستان فیصل نیاز ترمذی کی راس الخیمہ کے حکمران شیخ بن صقر القاسمی سے ملاقات
-
کسانوں کا آئندہ سال گندم کی فصل کاشت نہ کرنے کا عندیہ
-
حکومت کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
-
کورکمیٹی پی ٹی آئی نے 9 مئی کے بعد علیحدگی اختیار کرنے والوں سے متعلق فیصلہ سنا دیا
-
ججز خط پر عدالتی سماعت کے دوران چیف جسٹس سپیرم کورٹ کا طرزِعمل مایوس کن رہا
-
تحریک انصاف کا مولانا فضل الرحمان سے فوری رابطے کا فیصلہ
-
بشریٰ بی بی کو زہر دینے کے شواہد نہیں ملے، عدالت نے درخواست نمٹا دی
-
پی ٹی آئی نے اسٹیبلشمنٹ سے بات ہی کرنا تھی تو حملے کی کیا ضرورت تھی ‘ سپیکرملک احمد خان
-
اوگرا نے ایل پی جی کے 11.8 کلو گرام سلنڈر کی قیمت میں 140.88 روپے کمی کردی
-
مزدور اور محنت کش طبقہ ملک کی تعمیر و ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے ، مزدور طبقے کے حقوق کا تحفظ ملک کی تعمیر و ترقی کے لئے ناگزیر ہے، سردارایازصادق
-
ہماری کمزوری ہے کہ فیض آباد دھرناکیس کے ذمہ داروں کو سزا نہیں دے سکے
-
بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کی سائفر کیس میں اپیلوں پرایف آئی اے کے دلائل مکمل نہ ہو سکے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.