کشمیر کیلئے پاکستان کی ہمدردی صرف مگر مچھ کے آنسو ہیں،بنگلہ دیش کی ہرزہ سرائی

پاکستان کو کشمیر کی بات کرنے سے پہلے 1971کی نسل کشی اور مظالم پرمعافی مانگنی چاہیے،بنگلہ دیشی وزیر اطلاعات

اتوار 5 فروری 2017 21:30

کشمیر کیلئے پاکستان کی ہمدردی صرف مگر مچھ کے آنسو ہیں،بنگلہ دیش کی ..

ڈھاکہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 05 فروری2017ء) بنگلہ دیشی وزیر اطلاعات ونشریات حسن الحق اینو نے ہرزہ سرائی کرتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیر کیلئے پاکستان کی ہمدردی صرف مگر مچھ کے آنسو ہیں،پاکستان کو کشمیر کی بات کرنے سے پہلے 1971کی نسل کشی پرمعافی مانگنی چاہیے۔

(جاری ہے)

غیرملکی میڈیا کے مطابق ایک سرکاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بنگلہ دیشی وزیر اطلاعات ونشریات حسن الحق اینو نے یہ بات پاکستانی ہائی کمیشن میں یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر ایک صحافی کے سوال کے جواب میں کہی۔

حسن الحق اینو کا کہنا تھاکہ پاکستانی حکمرانوں کی کشمیر کے بارے میں ہمدردی حقیقت میں کچھ نہیں بلکہ یہ مگر مچھ کے آنسو ہیں۔کشمیریو ںکی بار بار وکالت کرنے کی بجائے پاکستان کو 1971کی نسل کشی اور مظالم پر معافی مانگنی چاہیے۔