ہارون آباد، 2 گروپوں مین تصادم پیپلز پارٹی رہنما شوکت بسرا زخمی، پی اے جاںبحق 🎧
علی چوہدری پیر 6 فروری 2017 15:50
اُردو پوائنٹ پر یہ خبر سنئیے
ہارون آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔6فروری۔2017ء) ہارون آباد میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے جس میں پیپلز پارٹی کے رہنما شوکت بسرا زخمی جبکہ ان کا پی اے جاں بحق ہو گیا ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق ہارون آباد میں 2 فریقین کا آپس میں جھگڑا ہوا جس کے بعد فائرنگ شروع ہو گئی ۔ فائرنگ میں پیپلز پارٹی کے معروف رہنما شوکت بسرا زخمی ہو گئے جبکہ ان کا پی اے امتیاز جاں بحق ہو گئے۔ پیپلز پارٹی رہنما شوکت بسرا ساتھیوں سمیت پولیس کیخلاف احتجاجی ریلی میں شرکت کیلئے جا رہے تھے۔(جاری ہے)
تفصیلات کے مطابق فائرنگ مسلم لیگ ضیا کے کارکنوں کی طرف سے کی گئی۔
پولیس کے مطابق شوکت بسرا ہارون آباد میں ریلی میں شرکت کے لئے جارہے تھے کہ راستے میں ان کی سیاسی مخالفین سے تلخ کلامی ہوگئی، جس نے بڑھ کر پہلے ہاتھا پائی اور پھر فائرنگ کے تبادلے کی شکل اختیار کرلی، مخالفین کی فائرنگ سے شوکت بسرا اور ان کا پی اے امتیاز شدید زخمی ہوگیا۔ زخمیوں کو فوری طور پر تحصیل ہیڈ کوارٹرز اسپتال ہارون آباد پہنچایا گیا جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے امتیاز دم توڑ گیا جب کہ شوکت بسرا بھی زخمی ہوئے۔ واقعے کے بعد رینجرز اور پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے ۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری نے اپنے پیغام میں شوکت بسرا پر حملہ اور ان کے سیکرٹری کی شہادت کو کھلی دہشت گردی قرار دیا ہے ان کا کہنا تھا کہ پنجاب میں پیپلز پارٹی رہنماوں پر حملے سے ن لیگ اور ضیا کے حواری بری الزمہ نہیں ہوسکتے،بزدلانہ حملوں سے پیپلز پارٹی رہنماوں کو ڈرایا نہیں جاسکتامتعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
سرکاری ریٹ لسٹ پرعملدرآمد انتظامیہ کا بڑا ٹاسک ہے،عظمیٰ بخاری
-
وزیراعظم کی عالمی اقتصادی فورم کے خصوصی اجلاس میں شرکت
-
الیکٹرک گاڑیوں کی فروخت کے نئے ریکارڈ کی پیش گوئی
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری معطل
-
3 رکنی وزرا کمیٹی گندم خریداری پالیسی کا اعلان ایک دو روز میں کرےگی،محکمہ خوراک پنجاب
-
اغواءکا ڈرامہ کر کے فیملی سے ایک کروڑ کامطالبہ کرنے والے نوجوان کو پولیس نے گرفتار کرلیا
-
آڈیو لیکس کیس، جسٹس بابر ستار کو سماعت سے روکنے کی متفرق درخواست دائر
-
وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پرایف بی آر کے مزید36افسران کو تبدیل کر دیاگیا
-
پنجاب میں بارشوں کے امکان پر پیشگی حفاظتی اور ضروری انتظامی اقدامات کا حکم
-
حکومت کا غیرملکیوں کی سکیورٹی کیلئے سپیشل پروٹیکشن فورس بنانے کا فیصلہ
-
پی ڈی ایم 2حکومت آنے سے شریفوں کی معیشت ٹھیک ہوگی،علی امین گنڈا پور
-
پورے پاکستان میں ہم پر بے بنیاد مقدمات بنائے گئے ہیں،عمر ایوب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.