چیئرپرسن ٹیلی نارگروپ کا ٹیلی نار پاکستان کا ایک روزہ دورہ
اعلیٰ انتظامی نمائندوں سے ملاقاتیں،ر کمپنی کے طویل مدتی اہداف کے بارے میں تبادلہ خیال
بدھ 8 فروری 2017 11:11
(جاری ہے)
ہمارا عزم معاشرے کو بااختیار بنانا ہے اور ہماری کامیابی اسی عزم سے ماخوذ ہے۔
ہمارے نزدیک مالیاتی خدمات اور انٹرنیٹ جیسی سہولیات آبادی کے مخصوص حصے کی تعیشات تک ہی محدود نہیں رہنی چاہئیں بلکہ ہر فرد کو ان سہولتوں تک رسائی کا حق حاصل ہے اور اس ویژن کی تکمیل میں ٹیلی نار پاکستان نے انتہائی اہم کردار ادا کیا ہے۔ ‘‘ انہوں نے ایک بھروسہ مند ریگولیٹری فریم ورک کی ضرورت اور ڈیجیٹل ترقی اور مشترکہ مفادات کے فروغ میں حکومتوںاور کاروباری و دیگر اداروں کے کردار پر زور دیا۔ اپنے دورے کے موقع پر Gunn Waersted نے حال ہی میں گروپ وائڈ ’’ٹرانسفارمیشن ایوارڈ‘‘جیتنے پر ٹیلی نار پاکستان کو سراہتے ہوئے ملک میں سرفہرست ٹیلی کام آپریٹر بن کر ابھرنے اور پسندیدہ ڈیجیٹل لائف اسٹائل پارٹنر کا درجہ حاصل کرنے پر ٹیلی نار پاکستان کی کاوشوں کی تعریف کی اور مستقبل کے لیے گروپ کی توقعات سے آگاہ کیا۔ اس موقع پر ٹیلی نار پاکستان کے سی ای او عرفان وہاب نے کہا کہ ’’ہم Ms. Waerstedکو خوش آمدید کہتے ہوئے ٹیلی نار پاکستان کے ڈیجیٹل خدمات فراہم کرنے والے ادارے کی حیثیت سے نمایاں شناخت قائم کرنے کے سفر کے اعتراف پر ان کا اور گروپ کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں۔ ہمیں یقین ہے کہ ان کا دورہ ٹیلی نار کی پاکستان میں مستحکم بنیادوں پر سرمایہ کاری اور معاشرے کی سماجی ومعاشی ترقی کے لیے ٹیلی نار کے متحرک کردار کی ایک اور دلیل ہے۔ پاکستان میں 2005سے خدمات فراہم کرتے ہوئے ہم نے پاکستان کی معیشت اور معاشرے کی بہتری میں نمایاں کردار ادا کیا ہے اور لوگوں کی زندگیوں میں مختلف متعدد طریقوں سے اہمیت رکھتے ہیں۔ ہم ملک کی 84فیصدآبادی کو ٹیلی کام سروسز کی سہولت تک رسائی دینے کے ساتھ ساتھ بالواسطہ اور بلاواسطہ ٹیکسوں کی مد میں 2.3ارب ڈالر کی ادائیگیوں کے ذریعے معیشت میں اپنا کردار ادا کررہے ہیں اور صرف 2015کے دوران بلواسطہ اور بلاواسطہ 180,000 سے زائد روزگار کے مواقع مہیا کیے ہیں۔ نوجوانوں اور خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے متعدد اقدامات کرنے کے ساتھ ملک میں ڈیجیٹل اور مالیاتی شمولیت بڑھانے کے لیے بھی ٹیلی نار پاکستان کی جانب سے نتیجہ خیز اقدامات عمل میں لائے گئے ہیں۔ ٹیلی نار پاکستان اسی پختہ عزم کے ساتھ پاکستانی معاشرے کی خدمت جاری رکھے گی۔ ‘‘ٹیلی نار کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی چیئرپرسن منتخب ہونے کے بعدGunn Waersted نے 14جنوری 2016کو اپنا عہدہ سنبھالا ہے۔ ٹیلی نار گروپ دنیا کے سرفہرست موبائل آپریٹرز میں شامل ہے اوراس وقت یورپ اور ایشیاء کی 13مارکیٹس میں 214 ملین سے زائد صارفین کو خدمات فراہم کررہا ہے۔مزید تجارتی خبریں
-
کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن
-
سونے کے نرخ 600 روپے فی تولہ کمی سے 244,400 روپے ہو گئے، آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن
-
ایس ای سی پی کا پہلے اسٹڈی نا ئوپے لیٹرڈیجیٹل پلیٹ فارم کے لائسنس کااجرا
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس کا اضافہ
-
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
-
روٹی زائد قیمت پر فروخت کرنے والوں کیخلاف کریک ڈائون جاری، 115 افراد گرفتار
-
ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا
-
بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس 29اپریل کو ہوگا
-
بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
-
امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ
-
عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ
-
ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.