ایشین مارکیٹس میں خام ربڑ کے نرخوں میں اضافہ

بدھ 8 فروری 2017 11:44

ٹوکیو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 فروری2017ء) ایشین مارکیٹس میں خام ربڑ کے نرخوں میں اضافہ ہوا جس کی وجہ چین کی جانب سے طلب میں اضافہ ہے۔

(جاری ہے)

ٹوکیو کموڈٹی ایکسچینج میں جولائی کیلئے ربڑ کے سودے 4.6 ین (1.5 فیصد ) بڑھ کر 303.5 ین (2.71 ڈالر ) فی کلو گرام طے پائے۔شنگھائی فیوچر ایکسچینج میں خام ربڑ کے مئی کیلئے سودے 520 یوان بڑھ کر 20680 یوان (3005.46 ڈالر ) فی ٹن پر بند ہوئے۔سنگاپور کموڈٹی ایکسچینج میں خام ربڑ کے مارچ کیلئے سودے 2.6 امریکی سینٹ بڑھ کر 221.2 سینٹ فی کلوگرام طے پائے۔