یونیڈو کا’’عالمی ماحول دوست ٹیکنالوجی‘‘پروگرام پاکستان کے ہرسیکٹر کے لئے مفید ہے،ڈاکٹر شاہینہ وحید
بدھ 8 فروری 2017 14:19
(جاری ہے)
اس سے ملک اور فرد کی معاشی ترقی وابستہ ہوتی ہے۔اس سے سرمایہ کاری میں اضافہ ہوتا ہے ۔نئے کاروبار فروغ پاتے ہیں۔زیادہ ملازمتیں ملتی ہیں ۔غربت میں کمی اور حکومت زیادہ ٹیکسز ملتے ہیں اورٹیکنالوجی اپ گریڈ ہوتی رہتی ہے۔
دوسرے نمبر پر ’’ٹریڈ کیپسٹی بلڈنگ‘‘ہے۔عالمی مارکٹی میں مقابلے اور اپنی مصنوعات کی فروخت کیلئے کیپسٹی بلڈنگ’’بہت ضروری ہے۔مصنوعات کامعیاربلند،قیمت کم اور مصنوعات بیرونی خریداروں کی ضروریات اورپسند کے مطابق ہونی چاہیے۔ہمارے پروگرام کاتیسرا پلر’’پائیدار ترقی کے لئے مستقل بنیادوں پر کام کاکرنا ‘‘ہے۔اس کے تحت انڈسٹریل انرجی منیجمنٹ اور موجود ٹیکنالوجی پرخصوصی تو جہ دیکر بہترین نتائج کاحصول ،اس کوزیادہ فائدہ مند اور کم خرچ بنانا جس سے پیداواری لاگت کم اورماحولیاتی آلودگی میں کمی ہو۔ڈاکٹر شاہینہ وحید نے کہاکہ پاکستان میں ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے کیلئے ہم ’’وومن ان گرین انڈسٹری‘‘خصوصی مہم چلارہے ہیں ،اس آئیڈیا کے تحت خواتین کو گرین انڈسٹری کی طرف راغب کرنے اور ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے کیلئے خواتین کی خدمات حاصل کرنے پر توجہ دی جارہی ہے ،یونیڈو کا خیال ہے کہ ماحول کوبہتر بنانے اور قدرتی وسائل کے تحفظ کے لئے خو اتین بہترین ایجنٹ ثابت ہوسکتی ہیں،ماحولیاتی مسائل کے خاتمے،روزگار کے مواقع بڑھانے اور معاشی ترقی کیلئے یونیڈو نے پاکستان میں جو پروگرام’’عالمی ماحول دوست ٹیکنالوجی‘‘کے نام سے شروع کیا ہوا ہے اوراس میں ہمارے بڑے حصہ دار صنعتی و تجارتی ادارے ہیں اسے پاکستان کونسل آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی،نیشنل پروڈکٹوٹی آرگنائزیشن(این پی او)اور پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ کامکمل تعاون حاصل ہے۔مزید تجارتی خبریں
-
سونے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان
-
پاکستان اسٹاک مارکیٹ ملکی تاریخ میں پہلی بار73ہزار پوائنٹس کی حد عبور کرنے کے بعد مندی کا شکار ہو گئی اور انڈیکس 72ہزار پوائنٹس کی سطح سے نیچے گر گیا جبکہ 100انڈیکس میں 1ہزار پوائنٹس سے زاید کی کمی دیکھنے ..
-
انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر گھٹ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر مہنگا
-
زری پالیسی کمیٹی کا پالیسی ریٹ 22 فیصد پربرقراررکھنے کا فیصلہ
-
غیر ملکی سرمایہ کاروں کو سرمایہ کاری کیلئے سازگار ماحول میسر ہے، صوبائی وزیر چوہدری شافع حسین کی آسٹریا کی سفیر سے گفتگو
-
عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں معمولی کمی
-
ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں ایک ہفتے کے دوران استحکام رہا
-
برائلر گوشت کی قیمت میں15روپے کلو اضافہ
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران سونا4300روپے سستا ہو گیا
-
انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی پونڈ بھی مہنگا ہو گیا
-
ایس ای سی پی نے سٹڈی ناؤ پے لیٹر ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا لائسنس دیدیا
-
کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.