دہشتگردی کے خدشات کے پیش نظر سرکاری ہسپتالوں میں سیکیورٹی سخت کرنے کا فیصلہ

سول ہسپتال میں تمام غیر متعلقہ گاڑیوں کے داخلے پر پابندی،ڈاکٹرز، پیرامیڈکس اور میڈیا کی گاڑیاں بھی ہسپتال کی حدود میں پارک نہیں کی جاسکیں گی

بدھ 8 فروری 2017 22:36

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 فروری2017ء) دہشتگردی کے خدشات کے پیش نظر سرکاری اسپتالوں میں سیکیورٹی سخت کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے سرکاری اسپتالوں میں دہشت گردی کے خدشات بڑھ گئے ہیں، جس کے بعد دہشتگردی کے خدشات کے پیشِ نظر کراچی کے سرکاری اسپتالوں میں سیکیورٹی سخت کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

سول اسپتال میں تمام غیر متعلقہ گاڑیوں کے داخلے پر پابندی لگا دی گئی ہے ۔ ڈاکٹرز، پیرامیڈکس اور میڈیا کی گاڑیاں بھی اسپتال کی حدود میں پارک نہیں کی جاسکیں گی۔اس ضمن میں سول اسپتال کے ایم ایس نے بتایا کہ سول اسپتال میں تمام غیر متعلقہ گاڑیوں کے داخلے پر پابندی لگا دی گئی ہے جبکہ ڈاکٹرز، پیرامیڈکس اور میڈیا کی گاڑیاں بھی اسپتال کی حدود میں پارک نہیں کی جاسکیں گی ۔

(جاری ہے)

ادھرجناح اسپتال بھی بھی پرائیویٹ گاڑیوں کے داخلے پر پابندی عائد لگا دی گئی ہے، سول، جناح اسپتال، این آئی سی ایچ، این آئی سی وی ڈی میں غیرمتعلقہ گاڑیوں کو بارک کرنے پر پابندی ہونگی۔دوسری جانب سیکیورٹی کے پیشِ نظر جناح اسپتال کے نئے مرکزی دروازے کی تعمیر شروع ہوگئی ہے اور مرکزی دروازوں پر واک تھرو گیٹس بھی نصب ہوں گے جبکہ سرکاری اسپتالوں کے گرد سیکیورٹی بھی بڑھا دی گئی ہے۔ایم ایس سول ہسپتال کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں نے سیکیورٹی بڑھانے کی ہدایت کی تھی۔

متعلقہ عنوان :