پاکستان کو دنیا کی 25 ویں بڑی معیشت بنانے کا منصوبہ ہے- پی ایس ایکس نے پہلی بار50 ہزار کی حد عبور کی‘ صارفین کی قوت خریداری میں اضافہ ہورہا ہے۔ ٹیکس وصولیوں کی مجموعی پیداوار جو پہلے 9.8 فیصد تھی بڑھ کر 12.4 فیصد تک پہنچ گئی۔نواز شریف کااسلام آباد میں انٹرنیشنل کمپنیوں کے چیف ایگزیکٹوز سے خطاب
میاں محمد ندیم جمعرات 9 فروری 2017 12:35
ا سلام آباد(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔09 فروری۔2017ء) وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ وژن 2025 کے تحت پاکستان کو دنیا کی 25 ویں بڑی معیشت بنانے کا منصوبہ ہے، حکومت اپنے منصوبے کو مکمل کرنے کے لیے غیر ملکی سرمایہ کاروں کی توجہ حاصل کرنے کے لیے کوشاں ہے۔اسلام آباد میں انٹرنیشنل کمپنیوں کے چیف ایگزیکٹوز سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 2013 میں حکومت سنبھالی تو ملک کی معاشی حالت بد تر تھی، انہوں نے چیلنج کو قبول کرتے ہوئے مسائل کو حل کیا۔
وزیر اعظم نے بتایا کہ 2018 سے 2025 کے درمیان معیشت میں 8 فیصد بہتری لاکر مہنگائی کی شرح 0 فیصد پر لے کر آنے کا منصوبہ ہے۔نواز شریف نے کہا کہ پرائس واٹر ہاوس کوپرس ( پی ڈبلیو سی) نے اپنی رپورٹ میں پاکستان کو 2030 کی دنیا کی 32 بڑی معیشتوں میں جگہ دی ہے۔(جاری ہے)
وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ رواں سال ملک میں ترقی کی شرح 5.5 فیصد رہی اور خسارہ کم ہوکر صرف 4.2 فیصد رہ گیا، پہلے یہی خسارہ 8.6 فیصد زائد تھا۔
وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے پہلی بار50 ہزار کی حد عبور کی ہے،ملک میں صارفین کی قوت خریداری میں اضافہ ہورہا ہے۔انہوں نے بتایا کہ حکومت نے گزشتہ 3 سال کے دوران ٹیکس وصولیوں میں اضافہ کیا، اور ٹیکس وصولیوں کی مجموعی پیداوار جو پہلے 9.8 فیصد تھی بڑھ کر 12.4 فیصد تک پہنچ گئی۔نواز شریف کا مزید کہنا تھا کہ حکومت ملک میں غیرملکی سرمایہ کاری لانے کے لئے مختلف زونزقائم کررہی ہے، حکومت بیرونی سرمایہ کاری لانے کے لئے پرعزم ہے۔وزیر اعظم نے کہا کہ حکومت کی پالیسیوں کے باعث آج پاکستان کی معیشت ترقی کی جانب گامزن ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں احتجاجی مظاہرے، پولیس افسر ہلاک
-
پہلا ڈریسڈن انٹرنیشنل پیس پرائز بعد از مرگ ناوالنی کے لیے
-
وفاقی اور صوبائی حکومت ہوش کے ناخن لیں ‘ حافظ نعیم الرحمن
-
مدینہ کی ریاست کی بات کرنے والوں کو معلوم ہونا چاہیئے پہلا اصول معافی مانگنا ہے، گورنر سندھ
-
سائنسی تحقیق میں فراڈ کا بڑھتا ہوا رجحان
-
یورپی گیتوں کا مقابلہ یورو وژن، امسالہ فاتح سوئس فنکار نیمو
-
آئی ایم ایف کی پاکستان میں انتخابات کے باوجود برقرار سیاسی بے یقینی کی نشاندہی
-
سزائیں
-
شمالی وزیرستان میں 2 دہشت گرد حملوں میں 7 سکیورٹی اہلکار شہید
-
شمالی وزیرستان میں دو خونریز حملے، سات سکیورٹی اہلکار ہلاک
-
جرمنی ایک نئی عالمی وبا سے نمٹنے کے لیے تیار؟
-
معاشی استحکام کیلئے اداروں کی نجکاری ضروری ہے، وفاقی وزیر خزانہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.