ڈیر ہ اسماعیل خان ، چار افراد کے قتل کیس میں نامزد ملزم کوسزائے موت ،آٹھ سال قید اور دو لاکھ چالیس ہزار روپے جرمانہ کی سزا سنادی گئی

جمعرات 9 فروری 2017 20:25

ڈیر ہ اسماعیل خان ، چار افراد کے قتل کیس میں نامزد ملزم کوسزائے موت ..
ڈیر ہ اسماعیل خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 فروری2017ء) ایڈیشنل سیشن جج نمبر چار نے تھانہ کینٹ کے 2010کے چار افراد کے قتل کیس میں نامزد ملزم صادق بلوچ کوسزا موت ،آٹھ سال قید اور دو لاکھ چالیس ہزار روپے جرمانہ کی سزا کا حکم سنا دیا ۔تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج نمبر چار نے تھانہ کینٹ کے علاقہ مریالی میں پانچ ستمبر 2010کے مشہور چار افراد کے قتل کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے گرفتار ملزم صادق بلوچ کو زیر دفعہ302میں سزا موت اور دو لاکھ روپے جرمانہ جو ورثاء کو ادا کیا جائیگا، 337F(3)میں تین سال قید اوربیس ہزار روپے جرمانہ کی سزا سنائی جو زخمیوں کو ادا کیا جائے گا ،دفعہ 324میں پانچ سال قید اور بیس ہزار روپے جرمانہ کی سزا سنائی جرمانہ کی عدم ادائیگی کی صورت میں ملزم کو مزید تین ماہ قید گزرنی ہوگی عدالت نے ملزم کو 382CRPCکا فائدہ بھی دیا ۔

(جاری ہے)

پانچ ستمبر 2010 کو خواتین کے تنازعے پر اعجاز ولد ریاض ،اس کی بیوی ،اعجاز کے دس سالہ بھتیجے عمران ولد ایازکو گھر میں فائرنگ کرکے قتل کیا گیا ۔ جبکہ اعجاز کی بیوی حمل سے تھی جس میں بچہ بھی جاں بحق ہو گیا تھا، جبکہ تنویر اور حسنین نامی افراد زخمی ہوئے تھے اس واقعہ کی دعویداری محمد صادق ولد غلام قاسم بلوچ نے عامر ، شاہد اور آصف ولد شاہجہان بلوچ جبکہ ان کے چچا صادق بلوچ پر کی تھی ۔ اس کیس میں آصف تاحال مفرور ہے جبکہ عامر اور شاہد دونوں بھائیوں کو اس کیس میں پہلے ہی عدالت نے تین تین مرتبہ سزائے موت کا حکم سنایا ہے اور یہ ملزمان 2013میں سنٹرل جیل ڈیرہ پر دہشتگردوں کے حملے کے دوران جیل سے فرار ہوگئے تھے ۔

متعلقہ عنوان :