پاکستان سپر لیگ ٹی ٹوئنٹی کے دوسرے ایڈیشن کا آغاز دبئی میں ہوگیا
رنگارنگ افتتاحی تقریب میں میوزک اور شاندار آتش بازی کا مظاہرہ کیا گیا
جمعرات 9 فروری 2017 23:00
(جاری ہے)
اس سال کے ایڈیشن میں گزشتہ سال کی نسبت صرف یہ تبدیلی کی گئی کہ اس میگا ایونٹ کا فائنل عرب امارات کے بجائے لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔
پاکستان سپرلیگ کے چیئرمین نجم سیٹھی اس سلسلے میں تمام اسٹاک ہولڈرز کو یقین دلاچکے ہیں کہ پاکستان میں حالات سازگار ہیں اور لاہور میں ہونے والے فائنل میں غیرملکی کھلاڑیوں کو کوئی مسئلہ نہیں ہوگا۔ پی ایس ایل 2017ء میں شرکت کیلئے تمام پانچوں ٹیموں کے کھلاڑی اور آفیشلز دبئی میں موجود ہیں۔ گزشتہ روز ایک رنگا رنگ تقریب میں اس ایونٹ کی ٹرافی کی رونمائی کی گئی۔ اس تقریب میں پانچوں ٹیموں کے کپتانوں میں سیمی، میک کولکم، سرفراز احمد، مصباح الحق اور کمارا سنگاکارا نے شرکت کی۔ پاکستان سپرلیگ میں شریک ٹیموں نے اس سال کچھ کھلاڑیوں کو تبدیل کیا ہے۔ لاہور قلندر کے کپتان برینڈن میک کولم ہوں گے جبکہ شاہد آفریدی کی جگہ سمی پشاور زلمی کی قیادت کریں گے۔ کراچی کنگز نے کمارا سنگاکارا اورکرس گیل کی خدمات حاصل کی ہیں۔ اس سال ٹورنامنٹ کے فارمیٹ میں بھی تبدیلی کی گئی ہے جس کی وجہ سے میچوں کی تعداد 16کے بجائے 24 ہوگئی ہے جن میں تین پلے آف بھی شامل ہیں۔ ہر ٹیم رائونڈ رابن لیگ میں اپنے حریف سے دوبار مقابلہ کرے گی۔ ٹاپ چار ٹیمیں پلے آف کیلئے کوالیفائی کریں گی۔ پروگرام کے مطابق لیگ کے میچز دبئی اور شارجہ میں کھیلے جائیں گے جبکہ شیڈول کے مطابق فائنل کی میزبانی لاہور کے قذافی اسٹیڈیم کو دی گئی ہے۔ ٹرافی کی رونمائی سے خطاب کرتے ہوئے نجم سیٹھی نے اعلان کیا کہ فاتح ٹرافی کے علاوہ تین اور ٹرافیاں بھی دی جائیں گی۔ بہترین بیٹسمین کو حنیف محمد ٹرافی، بہترین بولر کو فضل محمود ٹرافی اور بہترین وکٹ کیپر کو امتیاز احمد ٹرافی دی جائے گی۔ سپر لیگ کے افتتاحی میچ اسلام آباد یونائٹڈ اور پشاور زلمی کے درمیان کھیلا جا رہا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم شہباز شریف کے وزرات فوڈ سیکورٹی کا انچارج وزیر ہوتے ہوئے ملک میں6لاکھ ٹن گندم درآمد کیئے جانے کا انکشاف
-
اسرائیل سے الجزیرہ نیوز چینل پر پابندی کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ
-
جنگ ہو یا امن دائیاں خدمات سرانجام دیتی رہتی ہیں
-
سوڈان: یو این اداروں کو ڈارفر میں قحط برپا ہونے کا خدشہ
-
پی آئی اے کی آمدنی اچانک بڑھ گئی، آمدن سے 99 کروڑ روپے زیادہ کمالیے
-
غریب کو روٹی سستی ملی، گندم بیرون ملک سے منگوانے میں کوئی کرپشن نہیں ہوئی، انوارالحق کاکڑ
-
کئی ماہ بعد شاہدرہ سٹیشن سے میٹروبس سروس دوبارہ چل پڑی
-
سعودی سرمایہ کاروں کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا
-
حماس کا مطالبہ تسلیم کرنا، اسرائیل کی بدترین شکست ہو گی، نیتن یاہو
-
فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
-
گندم خریداری میں تاخیر، کسان اتحاد کا ملک گیر احتجاج کا اعلان
-
خاموشی – ڈاکٹر مبارک علی کی تحریر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.