عوام کی خدمت عبادت سمجھ کر کر رہے ہیں، حناء ارشد وڑائچ

ہفتہ 11 فروری 2017 23:41

سیالکوٹ۔11 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 فروری2017ء)چیئرپرسن ضلع کونسل سیالکوٹ حناء ارشد وڑائچ نے کہا ہے کہ وزیر اعظم محمد نواز شریف ،وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف اورخواجہ محمد آصف کے ویژن کے مطابق بلدیاتی ادارے عوامی مسائل کے حل کیلئے ہر ممکن وسائل بروئے کار لارہے ہیں اور عوام کی خدمت عبادت سمجھ کرکر رہے ہیں، یہ بات انہوں نے موضع تلونڈی عنائت خاں کے ملحقہ دیہات کے وفود سے خطاب کرتے ہوئے کہی ، حناء ارشد وڑائچ نے کہاکہ تلونڈی عنائت خاں ، ہیبت پور،دولت پور ، قاضی پہاڑنگ اور نوشہرہ ککے زئیاں کو ڈرینج کے مسائل کو حل کیا جارہا ہے اور اب تک 500ایکڑرقبہ پر کھڑی فصل کو ضائع ہونے سے بچا لیا گیا ہے اور اس کے مستقل حل کیلئے ٹھوس منصوبہ بندی کی جائے گی۔