بھارت کی ایمبیسیڈر گاڑی ایک لاکھ 20ہزارڈالر میںفروخت

60 کی دہائی سے لے کر 80تک یہ کار اعلیٰ مرتبے کی علامت ، بڑے پیمانے پر لگژری کاریں بناتی رہی

اتوار 12 فروری 2017 18:40

بھارت کی ایمبیسیڈر گاڑی ایک لاکھ 20ہزارڈالر میںفروخت
نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 فروری2017ء) ایک زمانے میںبھارت میں مرتبے، شاہانہ آن بان اور اثر و رسوخ کا مترادف کہی جانے والی ایمبیسیڈر کار کا برانڈ ایک لاکھ 20 ہزار ڈالر کی معمولی قیمت پر فروخت کر دیا گیا ۔میڈیارپورٹس کے مطابق اس برانڈ کے مالک ہندوستان موٹرز نے فرانسیسی کمپنی پیریو کے ہاتھ ایمبیسیڈر کو فروخت کر دیا ۔

.ایک وقت تھا جب بھارت میں یہ سرکاری گاڑی ہوا کرتی تھی، لیکن 2014 کے بعد سے ہی اس کی مینوفیکچرنگ بند کر دی گئی تھی۔

(جاری ہے)

تاہم ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ پیریو اب اپنے ایمبیسیڈر برانڈ کو دوبارہ لانچ کرے گی یا نہیں۔برطانوی مورس اوکسفرڈ کی طرز پر بنی ایمبیسیڈر کار انڈیا میں تین دہائیوں تک بیسٹ سیلر رہی۔60 کی دہائی سے لے کر سنہ 80 کی دہائی تک یہ انڈیا میں اعلیٰ مرتبے کی علامت رہی اور یہ بڑے پیمانے پر لگڑری کاریں بناتی رہی۔اس کار کو اس کی خوبصورتی کی وجہ سے نہیں یاد کیا جاتا لیکن کشادہ اور کم شور کو بہت سراہا جاتا ہے کیونکہ یہ انڈیا کی سڑکوں کے لیے بہت مناسب ہے۔انڈیا میں یہ پہلی کار ہے جو ڈیزل پر چلائی گئی ہے اور اس ایئر کنڈیشن کے لحاظ سے بھی یہ پہلی ہے۔

متعلقہ عنوان :