شام ، الباب شہر میں داعش کی سرنگوں کا نیٹ ورک دریافت،ویڈیو جاری

پیر 13 فروری 2017 15:00

شام ، الباب شہر میں داعش کی سرنگوں کا نیٹ ورک دریافت،ویڈیو جاری
دمشق(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 فروری2017ء) شام کے شہر الباب میں داعش کی سرنگوں کا نیٹ ورک دریافت کرلیا گیا ۔غیرملکی میڈیا کے مطابق شام میں جاری عسکری آپریشن "فرات کی ڈھال" میں شریک فورسز کی جانب سے ایک وڈیو جاری کی گئی ہے جس میں الباب شہر کے اندر سرنگوں کی موجودگی کو دکھایا گیا ہے۔ سرنگوں کے اس نیٹ ورک کو داعش تنظیم اپنی نقل و حرکت کے واسطے استعمال کرتی تھی۔

(جاری ہے)

اس سے قبل ترکی کے صدر رجب طیب اردگان نے اعلان کیا تھا کہ ترک افواج اور شامی جیشِ حر کے گروپ شمالی شام کے شہر الباب کے بیچ پہنچ چکے ہیں اور وہ جلد ہی حلب کے شمالی نواح میں داعش کے اس گڑھ پر کنٹرول حاصل کر لیں گے۔مبصرین کے مطابق تزویراتی اہمیت کے حامل اس شہر پر کنٹرول حاصل کرنے کے واسطے فرات کی ڈھال آپریشن میں شریک فورسز اور شامی حکومت کی فورسز کے درمیان مسابقت جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :