لاہور:مال روڈ پردھماکا،دوپولیس افسران سمیت16افراد جاں بحق جبکہ86سے زائدزخمی ہوگئے

دھماکامیڈیکل ایسوسی ایشن کے احتجاج کے دوران ہوا،زوردار دھماکے سےمتعددگاڑیوں میں آگ لگ گئی اورقریبی عمارتوں کےشیشے ٹوٹ گئے،ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ،ریسکیوذرائع،صدرمملکت،وزیراعظم،آرمی چیف وسیاسی جماعتوں کے قائدین کااظہارافسوس اورشدید مذمت،پنجاب حکومت کاسرکاری سطح پرایک روزہ سوگ کااعلان،دھماکے کی ذمہ کالعدم جماعت الااحرارنے قبول کرلی۔میڈیا رپورٹس

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 13 فروری 2017 18:17

لاہور:مال روڈ پردھماکا،دوپولیس افسران سمیت16افراد جاں بحق جبکہ86سے ..
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔13 فروری2017ء): صوبائی دارلحکومت میں چیئرنگ کراس مال روڈ پرمیڈیکل ایسوسی ایشن کے احتجاجی مظاہرے میں دھماکاہوگیا،جس میں2سینئرپولیس افسران سمیت 16افراد جاں بحق جبکہ 86سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں،دھماکے کے فوری بعد سکیورٹی اداروں نے جائے وقوعہ کوگھیرے میں لے لیا۔اور دھماکے سے متعلق شواہد اکٹھے کیے۔چیئرنگ کراس دھماکے میں 8سے 10کلو دھماکہ خیزمواد استعمال کیاگیا۔

دھماکے کے باعث ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔جبکہ ریسکیوٹیموں نے امدادی کاروائیاں شروع کردیں۔ تفصیلات کے مطابق لاہورمیں مال روڈ پرپنجاب اسمبلی کے قریب زورداردھماکاہواہے،جس سے قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔ دھماکے کی آواز دور دور تک سنائی دی گئی۔دھماکہ کیمسٹ اینڈ ڈرگسٹ ایسوسی ایشن کے احتجاج کے دوران ہوا۔

(جاری ہے)

دھماکے سے متعدد گاڑیوں میں آگ لگ گئی ہے۔

دھماکے سے بھگدڑ مچ گئی۔ اور چیخ وپکارشروع ہوگیا۔ ریسکیو1122اور فائربریگیڈ کی گاڑیاں دھماکے کی جگہ پرپہنچ گئیں ۔ دھماکے کے فوری بعد سکیورٹی فورسزجن میں پاک فوج اور رینجرزکے دستے بھی شامل تھے انہوں نے علاقے کوگھیرے میں لے لیااور علاقے کی نگرانی شروع کردی۔ سکیورٹی فورسزنے جائے دھماکہ سے شواہد بھی اکٹھے کیے۔ صوبائی وزیرقانون نے بتایا کہ دھماکہ خودکش تھا،حملہ پیدل چل کراحتجاجی ہجوم میں پہنچا اور دھماکے سے اڑالیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق دھماکہ مال روڈ پراحتجاجی مظاہرین کے اسٹیج کے قریب تقریبا 6بجے ہوا۔لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت زخمیوں کوہسپتال منتقل کیا۔ ریسکیوذرائع کاکہناہے کہ دھماکے میں ڈی آئی جی ٹریفک پولیس کیپٹن (ر)احمد مبین اور ایس ایس پی آپریشنززاہد گوندل سمیت 16افراد جاں بحق جبکہ 86 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔ جبکہ حکومتی عہدیدران کاکہناہے کہ دھماکے میں 11 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

زخمیوں کومیو ہسپتال، گنگارام اور سروسزہسپتال میں منتقل کیاگیاہے۔ لاہور میں خود کش دھماکے کی صدرمملکت،وزیراعظم،آرمی چیف وسیاسی جماعتوں کے قائدین کااظہارافسوس اورشدید مذمت بھی کی۔ پنجاب حکومت پنجاب نے سرکاری سطح پرایک روزہ سوگ کااعلان کردیا ہے۔ جس کے باعث کل صوبے بھرمیں قومی پرچم سرنگوں رہے گا۔ مزید برآں میڈیا رپورٹس کے مطابق صوبائی دارلحکومت میں خودکش دھماکے کی ذمہ داری کالعدم دہشتگردتنظیم جماعت الااحرارنے قبول کرلی ہے۔ ذرائع کے مطابق 7فروری کوپنجاب میں حساس اداروں کی جانب سے دہشتگردی سے متعلق ریڈ الرٹ جاری کردیاگیاتھا۔