شہید کیپٹن (ر) سید احمد مبین کے گھر تعزیت کا سلسلہ جاری

منگل 14 فروری 2017 23:00

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 فروری2017ء) صوبائی دارالحکومت میں مال روڈ کے معروف فیصل چوک میں سوموار کے روز دہشت گردی کی بدترین واردات شہید ہونے والے چیف ٹریفک آفیسر ڈی آئی جی کیپٹن (ر) سید احمد مبین کے گھر گزشتہ روز وزیراعظم پاکستان میاں محمد نوازشریف، وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمد شہبازشریف، آرمی چیف جنرل قمر جاویدباجوہ، پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے علاوہ دیگر سیاسی رہنمائوں نے اُن کے اہل خانہ سے تعزیت کی اور شہید کی روح کو ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی اور اُن کے درجات کی بلندی کے لئے دعائیں کیں۔

(جاری ہے)

اس موقع پر سول سوسائٹی اور عام شہریوں نے اپنے خیالات کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ اس موقع پر بھی حکمران اور اپوزیشن اپنی اپنی سیاست چمکانے کے لئے شہداء کے گھروں اور ہسپتالوں میں الگ الگ پہنچ گیا کیا ہی اچھا ہوتا کہ اس نازک موقع پر حکومت اور اپوزیشن کے نمائندے اکٹھے ہوکر ایک پیغام ساری دنیا کو دیتے کہ ملک پر آنی والی کسی بھی آفت یا پریشانی کے موقع پر اپنے تمام تر اختلافات بھلا کر ملک کی کاذ کے لئے ایک پلیٹ فارم پر اکٹھے ہیں اور قوم کے دکھ درد میں برابر کے شریک ہیں۔ (سعید)

متعلقہ عنوان :