بہاولنگر، گیس لیکج دھماکے کے 7شہداء کوسپرد خاک کردیاگیا
ایک ہی خاندان کے 6افراد کا جنازہ نواحی علاقہ چھولے والی میں اداکیاگیا،بہاولنگر کی فضاء سوگوار،کاروباری مراکز بند رہے
بدھ 15 فروری 2017 21:06
(جاری ہے)
عطیہ دختر عبدالغفار کا نماز جنازہ بہاولنگر عیدگاہ میں جبکہ دیگر 6میتیوں کے جنازے تخت محل کے علاقہ چھولے والیاں میں ادا کئے گئے ۔
نماز جنازہ میں ڈی پی او لیاقت علی ملک،ڈپٹی کمشنر محمد اظہر حیات ،ْایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلکٹر رانا امجد،ایم این اے عالم داد لالایکا،ایم پی اے رانا عبدالروف ،ْچیئرمین بلدیہ راناعاطاف رئوف ،ْوائس چیئرمین حاجی مجید قریشی سمیت کونسلرز ،ْچیئر مین یونین کونسلز اور سابق وفاقی وزیر ممتاز عالم گیلانی سمیت ہزاروں شہریوں نے نماز جنازہ میں شرکت کی ۔اس موقع پر اجتماعی دعائے مغفرت کرتے ہوئے مرحومین کے بلنددرجات اور دھماکے کے زخمیوں کی صحت کاملہ کی بھی دعا کی گئی ۔ نماز جنازہ کے بعد مرحومین کی تدفین ان کے آبائی قبرستان میں کی گئی۔ واضح رہے کہ اس موقع پربہاولنگر کی عوام افسردہ ،ہر آنکھ اشک بار نظر آئی۔ مبینہ دھماکہ کی گرج دار اور خوفزدہ آواز سے بھی تیز پھیلنے والی خبر نے لوگوں کو سانحہ کے مقام پر ہزاروں کی تعداد میں اکٹھا کردیا۔بہاولنگر کی فضاء سوگوار،کاروباری مراکز بند رہے ،ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن صدر میاں نذیر خان عاکوکا کی کال پر وکلاء کی ہڑتال کی گئی ۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
قائد ن لیگ کے دیرینہ ساتھی ،سابق ایم این اے میاں افضل حسین تارڑدل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے
-
رواں سال مسلسل چوتھے مہینے میں بھی مختلف موبائل فونز کی قیمتوں میں کمی
-
ق*نصف درجن شادیاں کرنے والی دلہن گروہ سمیت گرفتار ۔ عدالت نے مقدمہ ڈسچارج کردیا
-
نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس میں ملازمتوں کی تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے، ترجمان
-
نادرا کا سائبر سیکیورٹی سسٹم مزید مضبوط کرنے کا فیصلہ
-
طاقت کی دھمکیوں سے نہ کسی کو فائدہ ہوا اور نہ ہوگا،اعظم نذیر تارڑ
-
ْاسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی خواہش نے پی ٹی آئی کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا،رانا تنویر حسین
-
ووٹ کو عزت ملی ہوتی تو 8 فروری کو نتائج مختلف ہوتے، جاوید لطیف
-
پی ٹی آئی فوج کے بعد حکومت سے بھی مذاکرات کریگی، فیصل واوڈا
-
پاکستان ڈیجیٹل کرنسی کی جانب جانے کا سوچ رہا ہے، وزیر خزانہ
-
p تحریک انصاف کا 3مئی کو فیصل آباد میں جلسہ عام کا اعلان
-
پاکستان کو نمایاں مشکلات کا سامنا ہے،ایم ڈی آئی ایم ایف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.