ایران کو کبھی جوہری ہتھیار نہیں بنانے دیں گے ،ْ ڈونلڈ ٹرمپ کی اسرائیلی وزیر اعظم کو یقین دہانی

جمعرات 16 فروری 2017 16:57

ایران کو کبھی جوہری ہتھیار نہیں بنانے دیں گے ،ْ ڈونلڈ ٹرمپ کی اسرائیلی ..
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 فروری2017ء) امریکا کے نئے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو کو یقین دہانی کراتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ایران کو کبھی جوہری ہتھیار بنانے کی اجازت نہیں دیں گے۔اسرائیلی وزیراعظم کی وائٹ ہاؤس آمد پر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کی اہلیہ نے بینجمن نیتن یاہو اور ان کی اہلیہ کا خیرمقدم کیا جبکہ اسرائیل کے ساتھ مضبوط تعلقات کو دہرایا۔

(جاری ہے)

ایران اور 6 عالمی قوتوں کے درمیان ہونے والی نیوکلیئر ڈیل پر اسرائیلی وزیراعظم کے خدشات کا جواب دیتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ اسرائیل کو بے شمار سیکیورٹی چیلنجز کا سامنا ہے، جن میں سے ایک ایران کے جوہری ہتھیار بنانے کا خدشہ بھی شامل ہے۔امریکی صدر کے مطابق جتنے بھی معاہدے طے پائے ان میں سے بدترین ایران سے طے ہونے والا معاہدہ ہے، میری انتظامیہ ایران پر نئی پابندیاں عائد کرچکی ہے جبکہ میں ایران کو جوہری ہتھیار تیار کرنے سے روکنے کے لیے مزید اقدامات کروں گا۔

متعلقہ عنوان :