اسپاٹ فکسنگ الزامات میں معطل شرجیل خان اور خالد لطیف کو ڈیمانڈ نوٹس جاری
دونوں کھلاڑی انٹی کرپشن یونٹ کے ہیڈ کرنل (ر) اعظم کے روبرو پیش ،بکیز سے ملاقات کا وقت اور جگہ کے ساتھ سہولت کاروں سے متعلق معلومات ، بینک اکاؤنٹس، ای میلز اور موبائل فونز کا ریکارڈ بھی طلب ،جوابات ملنے کے بعد چارج شیٹ جاری کی جائے گی‘ ذرائع دونوں کھلاڑیوں نے اہلخانہ سے مشاورت کر لی ،کھلاڑیوں کے بیان کی ویڈیو ریکارڈکی جائے گی کیونکہ بعد میں عدالت بھی جا سکتے ہیں‘ شہریار خان
جمعرات 16 فروری 2017 20:01
(جاری ہے)
پی سی بی انٹی کرپشن یونٹ کی جانب سے دونوں کھلاڑیوں کو نوٹس آف ڈیمانڈ جاری کر دیا گیا ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے اینٹی کرپشن یونٹ کی جانب سے جاری ڈیمانڈ نوٹس میں دونوں پلیئرز سے اسپاٹ فکسنگ سے متعلق سوالات کیے گئے ہیں جس میں بکیز سے ملاقات کا وقت اور جگہ کے ساتھ سہولت کاروں سے متعلق بھی معلومات فراہم کرنے کا کہا گیا ہے۔
اس کے علاوہ دونوں کھلاڑیوں سے بینک اکاؤنٹس، ای میلز اور موبائل فونز کا ریکارڈ بھی طلب کیا گیا ہے جبکہ پلیئرز سے مزید تفتیش جاری رہنے کا امکان ہے۔ڈیمانڈ نوٹس میں پوچھے گئے سوالوں کے بعد ہی آئندہ کے لائحہ عمل کا فیصلہ کیا۔پی سی بی کی جانب سے ابھی چارج شیٹ جاری کرنے کا فیصلہ نہیں کیا گیا، کھلاڑیوں کی جانب سے جوابات ملنے کے بعد چارج شیٹ جاری کی جائے گی۔ دونوں پلیئرز پاکستان کرکٹ بورڈ کے ہیڈ کوارٹرز کے ساتھ قائم نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں قیام پذیر ہیں، اینٹی کرپشن یونٹ کے سامنے پیشی کے بعد وہ دوبارہ این سی اے واپس چلے گئے۔پی سی بی ڈائریکٹر میڈیا کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے اینٹی کرہشن کوڈ کے تحت دونوں کھلاڑیوں نوٹس آف ڈیمانڈ جاری کیا ہے۔پی سی بی کے ڈائریکٹر میڈیا کے مطابق شرجیل خان اور خالد لطیف پی سی بی کے سینٹرل کنٹریکٹ کا حصہ ہیں لہٰذا وہ بورڈ کے تمام تر سوالات کے جواب دہ ہیں اور نوٹس آف ڈیمانڈ کے بعد انہیں ہر حال میں پاکستان سپر لیگ میں مبینہ اسپاٹ فکسنگ کے معاملے پر بورڈ کو جواب دینا پڑے گا۔دوسری جانب پی سی بی ہیڈ کوارٹر قذافی اسٹیڈیم کے باہر میڈیا سے مختصر گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہریار خان نے کہاکہ اسپاٹ فکسنگ پر معطل کیے گئے کھلاڑیوں نے گھر والوں سے بات کرنے کا وقت مانگا تھا جو ختم ہوگیا، اب وہ باضابطہ بیان دیں گے۔انہوں نے کہا کہ کھلاڑیوں کے بیان کی ویڈیو بھی ریکارڈکی جائے گی،چاہتے ہیں کہ تمام قانونی امور مکمل ہوں ، ہوسکتا ہے کھلاڑی بعد میں عدالت چلے جائیں۔شہریار خان نے کہا کہ شرجیل خان اور خالد لطیف کے معاملے کو محتاط انداز میں چلایا جارہا ہے، لیگل پروسیس کی تکمیل کے لئے ہر چیز ریکارڈ پر لائی جارہی ہے،معاملے کو واضح ہونے میں وقت لگے گا۔اسپاٹ فکسنگ کے حوالے سے دونوں پلیئرز سے اب تک غیر رسمی انداز میں معلومات حاصل کرنے کی کوشش کی گئی۔ اب وہ جو کچھ بھی کہیں گے وہ آن ریکارڈ ہو گا اور اس کی ویڈیو بھی بنائی جائے گی۔ اس کے بعد کرکٹرز کو چارج شیٹ جاری کر دی جائے گی۔بورڈ کھلاڑیوں کو صفائی کا پورا موقع دینا چاہتا ہے۔واضح رہے کہ پی سی بی نے 13 فروری کو انگلینڈ میں مقیم ناصر جمشید کو بھی انسداد کرپشن کے قواعد کی خلاف ورزی پر کرکٹ سے عبوری پرمعطل کردیا تھا، واضح رہے کہ وہ پی ایس ایل کا حصہ نہیں ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
پاکستان میں شیڈول چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ کے فائنل کے ممکنہ وینیو کا نام سامنے آ گیا
-
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا گانا آئی سی سی نے ریلیز کر دیا
-
آئی سی سی نے معروف ویسٹ انڈین کرکٹر پر 5 سال کی پابندی عائد کردی
-
ورلڈ کپ اسکواڈ سے متعلق سب کلیئرہے، فٹنس دیکھ کر ہم اعلان کر دیں گے، وہاب ریاض
-
فٹنس کیلئے ویمن کرکٹرزکو بھی ملٹری اکیڈمی کاکول بھیجنے کا فیصلہ
-
کینیڈا کا ٹی 20 کرکٹ ورلڈ کپ کیلئے 15 رکنی سکواڈ کا اعلان کردیا
-
پاکستان نے آئرلینڈ اور انگلینڈ سیریز کے لیے 18 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا
-
پی سی بی انٹرکلب کرکٹ ٹورنامنٹ، چناب کلب نے القاسم کلب کو آٹھ وکٹوں سے شکست دیدی
-
کینیڈا نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ئ کے لیے سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
سربراہ پی سی بی میڈیکل کمیشن ڈاکٹر سہیل سلیم عہدے سے مستعفی
-
ایمرجنگ ایشیاکپ میں بھارتیوں نے گرما گرمی کی تو ہم نے بھی بھرپور جواب دیا، مہران ممتاز
-
اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں شرکت کیلئے قومی ٹیم ملائیشیا پہنچ گئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.