پاکستان ایک ترقی پسند اور مہمان نواز ملک ہے ہر شہری کو تعلیم ، رہائش ،کاروبار اور ملازمت کے یکساں مواقع دستیاب ہیں‘عائشہ غوث پاشا
ْصوبے کے گروتھ ریٹ میں اضافے کیلئے پبلک پرائیوٹ پارٹنر شپ کو فروغ دیا جا رہا ہے ،دہشت گردی اس وقت تمام عالم اقوام کا مشترکہ مسئلہ ہے جس کے حل کیلئے ہم اپنے ساتھی ممالک کے ساتھ مل کر آگے بڑھ رہے ہیں‘صوبائی وزیر خزانہ
جمعرات 16 فروری 2017 21:44
(جاری ہے)
اس موقع پر اُن کے ساتھ صوبائی وزیرِ قانون رانا ثناء اللہ ، وزیرِ کھیل و اُمورِ نوجوانان جہانگیر خانزادہ ، ڈائریکٹر جنرل فارن سروسز اکیڈیمی افتخار عزیز، فیکلٹی ممبرز اور متعلقہ محکموں کے سیکرٹری صاحبان بھی موجود تھے۔
صوبائی وزیر نے زیرِ تربیت افسران کو بتایا کہ حکومت پنجاب صوبے کو اندرونی و بیرونی سرمایہ کاروں کے لیے پرکشش بنانے موثر اقدامات اُٹھا رہی ہے جن میں توانائی کے بحران کا خاتمہ، مثالی انفراسٹریکچر کی فراہمی، عالمی منڈیوں کی ڈیمانڈ کے مطابق تربیت یافتہ لیبر فورس کی تیاری، ٹیکسیشن میں سہولیات، انڈسٹری زونز کا قیام اور فول پروف سیکیورٹی شامل ہیں۔ صوبے کے گروتھ ریٹ میں اضافے کے لیے پبلک پرائیوٹ پارٹنر شپ کو فروغ دیا جا رہا ہے ۔ سرمایہ کاروں کی آسانی کے لیے گورنمنٹ ٹو گورنمنٹ پارٹنر شپ کے ساتھ ساتھ کمپنیوں کے مابین شراکت داری کی بھی حوصلہ افزائی کر رہی ہے ۔خدمات کی فراہمی کے نظام کو بہتر بنانے کے لیے ای گوورننس کا سہارا لیا جا رہا ہے تا کہ عام آدمی کا معیار زندگی بہتر بنایا جا سکے۔ وزیر قانون راناء ثناء اللہ نے فارن آفیسرز کی رہنمائی کے لیے پنجاب کے انتخاب پرفارن سروسز اکیڈیمی کا شکریہ ادا کیا اور اُنھیں دستاویزی فلم کے ذریعے نیشنل ایکشن پلان پر عملدآمد کے حوالے سے حکومتی اقدامات سے آگاہ کیا جن میں اینٹی ٹیررازم فورس،ڈولفن فورس، پنجاب سیف سٹی پروجیکٹ، پنجاب فارنزک اکیڈیمی کا قیام اور محکمہ پولیس میںقانونی و انتظامی سطح پر متعارف کروائی جانے والی اصلاحات شامل تھیں ۔ سیکرٹری ہوم نے شرکاء کو بتایا کہ ان تمام انتظامات کے نتیجہ میں صوبے میں دہشت گردی کے واقعات میں 79فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔ سیکرٹری پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ نے پنجاب کے ترقیاتی منصوبوں کی تفصیل پیش کی جبکہ سیکرٹری پنجاب بورڈ آف انوسٹمٹ اینڈ ٹریڈ نے شرکاء کوصوبے میں سرمایہ کاری کے مواقعوں سے آگاہ کیا۔ سیکرٹری پنجاب بورڈ آف انفارمیشن اینڈ ٹیکنالوجی نے فارن سروسز اکیڈیمی کے وفد کو صحت، تعلیم اور زراعت کے شعبہ میں جدید ٹیکنالوجی کے استعمال اور سروس ڈیلیوری کو بہتر سے خوب تر بنانے کے لیے ای مانیٹرنگ کے نظام کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔ زیر تربیت افسران نے پنجاب کی ترقیاتی منصوبہ بندی اور دہشت گردی کے خلاف اقدامات کو سراہا گیااور تفصیلی معلومات کی فراہمی پر وزراء اور سیکرٹری صاحبان کا شکریہ ادا کیا۔آخر میں فریقین کی جانب سے ایک دوسرے کو یادگاری سوینئرز پیش کی گئیں۔مزید قومی خبریں
-
صحت مند ماں ہی صحت مند معاشرے کی بنیاد رکھ سکتی ہے،خواجہ سلمان رفیق
-
ڈیجیٹل تبدیلی کیلئے حکومت، سول سوسائٹی، نجی شعبے اور تعلیمی اداروںمیں تعاون ضروری ہے۔شزہ فاطمہ
-
فرح گوگی کے شوہر کی ہائوسنگ سوسائٹی میں توڑ پھوڑ، فریقین سے جواب طلب
-
کے الیکٹرک نے 7 ماہ کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں فی یونٹ 18 روپے 86 پیسے کا بڑا اضافہ کرنے کی درخواست دائر کردی
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا سائرہ افضل تارڑ کے والد کے انتقال پر تعزیت کا اظہار
-
لاہورپولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں ، 3486 ملزمان گرفتار
-
پنجاب حکومت کا کسانوں سے گندم نہ خریدنے کا اقدام ہائیکورٹ میں چیلنج
-
کسی کو اپنی ذاتی سیاست کسانوں کی آڑ میں چمکانے کی اجازت نہیں دیں گے‘عظمیٰ بخاری
-
بھابھی نے شادی والے دن دلہا کو گرفتار کرادیا،جمشید کوارٹر تھانے کے باہر انوکھا احتجاج ،رشتے دار دلہے کی شیروانی لے کر تھانے پہنچ گئے
-
خرم شیر زمان کا سندھ حکومت پر من پسند افراد کو پروٹوکول دینے کا الزام
-
سیالکوٹ پولیس کی کارروائی،ناجائز اسلحہ کی نمائش پر 3 ملزمان گرفتار
-
سکول ٹیچر کو گھر کے باہر فائرنگ کر کے قتل اور خوبرو جوڑے کو گھر میں تیزدھار آلہ سے ذبح کر دیا گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.