منتخب نمائندے لوگوں تک تبدیلی کا پیغام پہنچائیں ، عوامی فلاح و بہبود میں صوبائی حکومت کے اصلاحاتی نظام سے آگاہ کریں،پرویز خٹک
جمعرات 16 فروری 2017 23:06
(جاری ہے)
وہ وزیراعلیٰ ہائوس پشاور میں پاکستان تحریک انصاف کے اراکین قومی و صوبائی اسمبلیزاور ضلع و ٹائون ناظمین سے خطاب کر رہے تھے۔
اس موقع پر ایم پی ایز شوکت یوسفزئی، ارباب جہانداد، عارف یوسف، ایم این اے انجینئر حمید الحق، ڈسٹرکٹ ناظم پشاور اور دیگر بھی موجود تھے ۔ وزیراعلیٰ نے کہاکہ منتخب عوامی نمائندوں کیلئے ضروری ہے کہ وہ اپنے اختیارات اور ذمہ داریوں کو پہنچانیں اور تبدیلی کے عمل کو دیر پا اور عوامی فلاح کیلئے نتیجہ خیز بنانے میں اپنا کردار ادا کریں ۔ وزیراعلیٰ نے کہاکہ بدقسمتی سے ماضی میں حکومت اور عوام کے درمیان دانستہ خلاء پیدا کیا گیا اور عوام میں طرز حکمرانی خصوصاً مالی وسائل اور خزانے سے متعلق عجیب و غریب تصورات جنم لینے لگے ۔ وزیراعلیٰ نے اس امر پر تعجب کا اظہار کیا کہ عوام کو خزانے کا لایعنی سا تصور دیا گیا۔ کسی کو علم ہی نہیں کہ خزانہ کیا چیز ہے وسائل کہاں سے آتے ہیں اور ان کا مصرف کیا ہونا چاہیئے ۔ یہ ساری باتیں عوام کے علم میں ہونی چاہئیں تاکہ آئندہ عوام کو دھوکہ نہ دیا جا سکے ۔وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ عوام الناس کو خزانے کا حقیقی تصور بتایا جائے عوام کو علم ہو کہ حکومتیں عوام کے وسائل ان کے دیئے گئے ٹیکس پر چلتی ہیں جوسارا سال بتدریج آتا رہتا ہے۔ یہ وسائل یکمشت نہیں ملتے بلکہ اقساط میں آتے ہیں۔ آٹھ فیصد ٹیکس صوبے سے جبکہ 92 فیصد وفاق سے آتے ہیں۔ خزانے کا مروجہ تصور ایک جہالت ہے۔ نو سر باز سیاستدان پروپیگنڈہ کر رہے ہیں تاکہ لوگوں کو اپنے مفادات کیلئے گمراہ کر سکیں۔وزیراعلیٰ نے کہاکہ موجودہ حکومت عوامی وسائل کو ان کی فلاح پر خرچ کر رہی ہے۔ ان کی حکومت نے ترقیاتی بجٹ کا تیس فیصد مقامی حکومتوں کو منتقل کیا ہے۔ بلدیاتی حکومتوں کو فعال بنانے کیلئے تمام اختیارات اور اتھارٹیاں نچلی سطح تک منتقل کی ہیں تاکہ لوگ اپنی ترقی خود پلان کریں ۔ اپنی فلاح کے منصوبوں پر فیصلہ سازی میں شریک ہو سکیں۔ وزیراعلیٰ نے کہاکہ اختیارات کے ساتھ ذمہ داریوں کا احساس بھی ضروری ہے ۔ عوامی فلاح میں اختیارات و وسائل کا شفاف استعمال یقینی ہونا چاہیئے۔پشاو رمیں ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے وزیراعلیٰ نے کہا کہ ان کی حکومت پشاور شہرکی اندرونی سڑکوں کی تعمیر و بحالی اور گلیوں کی پختگی کیلئے 2.2 ارب روپے جاری کر چکی ہے۔ انہوںنے اس سلسلے میں دیگر منصوبوں کیلئے مزید چالیس ملین روپے جاری کرنے سے بھی اتفاق کیا ۔ پرویز خٹک نے مزید ہدایت کی کہ ضلعی حکومت کے مختلف منصوبوں کیلئے دستیاب وسائل استعمال کئے جائیں۔ پبلک پراپرٹی کی کمرشلائزیشن صوبائی حکومت خود کرے گی ۔ لوکل گورنمنٹ کو صفائی کرنے، گندگی کو ٹھکانے لگانے اور اپنے علاقوں میں خوبصورتی کے مجموعی پلان پر توجہ مرکوز کرنی چاہیئے۔وزیراعلیٰ نے ضلعی حکومت کو ہدایت کی کہ لوکل کونسلرز کے مطالبے پر پشاور شہر میں پانچ جنازہ گاہوں کی تعمیر مکمل کی جائے۔ انہوںنے بے نظیر ہسپتال روڈ پر بھی کام جلد شروع کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ ناگمان چوک کی خوبصورتی کیلئے 20 لاکھ روپے مختص کئے جا چکے ہیں۔ وزیراعلیٰ نے یقین دلایا کہ وہ پشاور کی عظمت رفتہ کی بحالی کیلئے انتہائی سنجیدہ ہیں۔ ماضی کی حکومتوں میں پشاور وہ توجہ حاصل نہیں کر سکا جو کرنا چاہیے تھی۔ ان کی حکومت پشاور میں بڑے پراجیکٹس پر توجہ مرکوز کئے ہوئے ہے تاکہ اس کی مجموعی تشکیل بدل سکے ۔ عوام کو تعلیم، صحت ، ٹرانسپورٹ ، پینے کے صاف پانی اور دیگر معیاری سہولتیں میسر ہوں اور زندگی گزارنے کیلئے عوام کو گندگی سے پاک صحت افزاء ماحول میسر آسکے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
موبائل فونز کی درآمدات میں 180 فیصد اضافہ
-
وزیرداخلہ کانادرا سنٹر شملہ پہاڑی کا دورہ ،شہریوں نے شکایات کے انبار لگا دئیے
-
لاہور میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے پولیس سب انسپکٹر کو قتل کردیا
-
تحریک انصاف مذاکرات نہیں ڈیل کی درخواستیں دے رہی ہے، وزیراطلاعات سندھ
-
عوام کیلئے مہنگائی کا ایک اور "تحفہ"، بجلی مہنگی کر دی گئی
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
-
حکومت کا کام دعویٰ کرنا نہیں، کام کر کے دکھانا ہے، شاہد خاقان عباسی
-
علی امین گنڈاپور پختونوں کے نام پر دھبہ اور غیرت پر سوالیہ نشان ہے
-
وفاقی وزیرداخلہ کی چینی قونصل جنرل سے ملاقات، دوطرفہ تعاون وچینی شہریوں کی سکیورٹی پر تبادلہ خیال
-
وزیرخارجہ کا اقتصادی سفارت کاری اور بیرون ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں کی ضرورت پر زور
-
بانی چئیرمین نے اسٹیبلشمنٹ اور سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کی اجازت دے دی
-
8 فروری کو پِک اینڈ چُوز ہوا لیکن اداروں کے سربراہان ملوث نہیں تھے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.