دونوجوان رشتہ دار جوڑے کی پراسرار موت نے ورثاء اورپولیس کورطہ حیرت میں ڈال دیا

جمعرات 16 فروری 2017 23:36

دونوجوان رشتہ دار جوڑے کی پراسرار موت نے ورثاء اورپولیس کورطہ حیرت ..
خانیوال۔16 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 فروری2017ء)دونوجوان رشتہ دار جوڑے کی پراسرار موت نے ورثاء اور پولیس کو ورطہ حیرت میںڈال دیا ‘ایک نے موت کا پھندہ گلے میں ڈال کر جبکہ دوسری نے چلتی ٹرین کے سامنے کود کر خودکشی کرلی تفصیلات کے مطابق خانیوال میں دو قریبی رشتہ دار نوجوان شہزاد اور سمرین سعید کی موت کی وجہ سامنے نہ آسکی ۔

(جاری ہے)

نواحی علاقے گلبرگ کے رہائشی شہزاد نے گزشتہ صبح اپنے گھر کے کمرے میں سیلنگ فین سے لٹک کر گلے میں پھندہ ڈال کر خودکشی کرلی جبکہ اس کی موت کے کچھ دیر بعد اس کی رشتہ دار لڑکی سمرین نے مشتاق کالونی کے قریب کراچی سے لاہور جانے والی تیزگام ایکسپریس ٹرین کے سامنے کود کر موت کو گلے لگالیا پولیس رپورٹ کے مطابق مرنے والا نوجوان جوڑا آپس میں رشتہ دار ہیں تاہم ان کے لواحقین ان کی موت کے اسباب بتانے سے گریزاں ہیں جبکہ پولیس تھانہ سٹی اس سلسلے میں تفتیش کررہی ہے ۔