قوم کے خون کے ایک ایک قطرے کاحساب لیں گے،آرمی چیف

اب کسی کوکوئی چھوٹ نہیں ملے گی،بے گناہ جانوں کانہ صرف بدلہ لیاجائیگابلکہ فوری بدلہ لیاجائیگا،قوم پُرسکون رہے،دشمنوں کوکامیاب نہیں ہونے دینگے۔جنرل قمرجاوید باجوہ کی قوم سے اپیل

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 16 فروری 2017 21:56

قوم کے خون کے ایک ایک قطرے کاحساب لیں گے،آرمی چیف
راولپنڈی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔16 فروری2017ء) : آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے دشمن کوخبردارکرتے ہوئے کہاہے کہ قوم کے خون کے ایک ایک قطرے کاحساب لیں گے،اب کسی کوکوئی چھوٹ نہیں ملے گی۔آئی ایس پی آرکے مطابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمرجاوید باجوہ نے کہا کہ بے گناہ جانوں کانہ صرف بدلہ لیاجائیگابلکہ فوری بدلہ لیاجائیگا۔انہوں نے کہا کہ اب کسی کیلئے تحمل کامظاہرہ نہیں کیاجائیگا۔

اب ہم بھرپور جواب دینگے۔

(جاری ہے)

دہشتگردوں سے فوری انتقام لیاجائے گا۔ آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے قوم سے اپیل کرتے ہوئے کہاہے کہ قوم پُرسکون رہے،دشمنوں کوکامیاب نہیں ہونے دینگے۔ آئی ایس پی آرکے مطابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمرجاوید باجوہ نے قوم سے اپیل کی ہے کہ پوری قوم پرسکون رہے اور اطمینان رکھے۔انہوں نے کہا کہ پاک فوج دشمنوں کوناپاک عزائم میں کامیاب نہیں ہونے دینگے۔آرمی چیف نے کہا کہ قوم پرامن رہے اورپرسکون رہے۔ پاک فوج قوم کے ساتھ کھڑی ہے۔

متعلقہ عنوان :