سانحہ درگاہ شہباز قلندر کے بعد ملتان میں مزارات کی سکیورٹی سخت

اولیاء کے شہر ملتان میں موجود 15 سے زائد مزاروں کی سکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات کئے گئے ہیں

جمعہ 17 فروری 2017 18:59

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 فروری2017ء) درگاہ حضرت لعل شہبازقلندرمیں خودکش حملے کے بعد اولیا ء کرام کی سرزمین ملتان میںبھی مزارات کی سکیورٹی سخت کردی گئی ہے ، پولیس ذرائع کے مطابق ضلع ملتان میں موجود 15 سے زائد مزاروں کی سکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات کئے گئے ہیں،ملتان میں موجود دربار حضرت شاہ رکن عالم ملتانیؒ،حضرت بہاوالدین زکریا ملتانی ؒ ،حضرت سمش الدین سبزواریؒ ودیگربزرگ شخصیات کے مزاروں میں حفاظتی انتظامات کو مزید بہتر بنایا گیا ہے ،تمام بڑے مزاروں پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب کئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

پارکنگ کو مزار کے احاطہ سے دور کردیا گیا ہے تمام مزاروں کے داخلی راستوں کو بند کر دیا گیا ہے۔ تمام آنے والے زائرین کی مکمل چیکنگ کی جارہی ہے اور واک تھرو گیٹس بھی نصب کئے گئے ہیں جس کے ذریعہ سکینگ کے بعد زائرین کومزار کے اندر داخل ہونے دیا جاتا ہے۔ سی سی ٹی وی کیمروں کی مانیٹرنگ کا سلسلہ بھی شروع کر دیا گیا ہے۔قائمقام کمشنر ملتان نادرچٹھہ اور سی پی او ملتان احسن یونس سکیورٹی انتظامات کی خود نگرانی کررہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :