محکمہ اینٹی کرپشن نے صوبے میں مختلف محکموں کیخلاف اپنی کارروائیا ں تیز کردیں
اسسٹنٹ ڈائریکٹر ضمیر عباسی کی سربراہی میں کے ایم سی کی کچی آبادی کے دفتر پر چھاپا مارا اور تمام متعلقہ ریکارڈ ضبط کر لیا
جمعہ 17 فروری 2017 23:16
(جاری ہے)
ڈائریکٹر اینٹی کرپشن عثمان غنی صدیقی نے جاری کردہ بیان میں کہا کہ کے ایم سی کی کچی آبادی ونگ کا تمام ریکارڈ ضبط کر لیا گیا ہے جسکی چھان بین کے بعد مزید کاروائیاں عمل میں لائی جائیں گی۔
دوسری جانب اینٹی کرپشن کی ٹیم نے کاروائی کر کے ٹنڈو محمد خان کے انچارج ایکسائز انسپکٹر ظفراللہ گھالو کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ایکسائیزانسپکٹر پر کچی شراب بنانے والے گروپ کی معاونت کا الزام ہے۔ گرفتار انسپکٹر نے کچی شراب بنانے والے گروپ کو قانونی کاروائی سے بچانے کے عیو ض رشوت طلب کی تھی۔ یاد رہے کہ سندھ میں کچی شراب پینے سے 200 سے زائد افراد جان بحق ہوئے تھے۔ ایک اور کاروائی میں اینٹی کرپشن ٹیم نے کندھ کوٹ میں محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کے ایگزیکٹیو انجینئر عبدالرشید اور ٹینڈر کلارک عبدالکریم کو رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔گرفتار ملزمان نے ورک آڈر جاری کرنے کے عیوض ایک لاکھ روپے رشوت طلب کی تھی۔ درخواست گزار کی شکایت پر سول مجسٹریٹ کی موجودگی میں کاروائی کر کے ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے۔ اینٹی کرپشن کی کاروائیوں پر جاری کردہ بیان میں چیئرمین اینٹی کرپشن غلام قادر تھیبو نے کہا کہ کرپٹ عناصر کو ہر صورت گرفتار کیا جائے گااور محکمہ اینٹی کرپشن کو وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ سمیت سندھ صوبے کی عوام کی بھرپور حمایت حاصل ہے۔ انہوںنے مزید کہا کہ کرپشن کی شکایات پر مختلف محکموں میں کاروائیاں کی جارہی ہیںاور کرپشن ایک ناسور ہے اور وہ اس ناسور کو ختم کر کے رہیں گے۔#مزید قومی خبریں
-
پی ٹی آئی اور مولانا اکٹھے ہوگئے تو حکومت تین سے چار ماہ سے زیادہ نہیں چلے گی،فواد چودھری
-
اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات سب کے سامنے ہوں گے، کوئی پوشیدہ بات نہیں ہوگی، علی امین گنڈاپور
-
مرضی کے فیصلوں کیلئے ججوں پر دبائو بڑھایا جارہا ہے، شعیب شاہین
-
نارنگ منڈی، جہیز میں گاڑی نہ لانے کا رنج ، شوہر نے فائرنگ کر کے بیوی کو قتل کر دیا
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز (کل )30 سے زائد فیلڈ ہسپتالوں کا افتتاح کریں گی
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کااجلاس
-
فواد چوہدری کی حاضری معافی کی درخواست منظور
-
وزیر اعلی مریم نوازکی زیر صدارت اجلاس ، پنجاب انٹی گریٹڈ پبلک پراسیکیوشن سسٹم نافذ کرنے کا فیصلہ
-
خالد مقبول صدیقی کا نیشنل یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی کا دورہ
-
پاکستان کرغزستان کے ساتھ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہی: گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان
-
شریف خاندان اور زرداری دونوں بادشاہت چاہتے ہیں، شیریں مزاری
-
عام انتخابات میں نیٹ ورک اور انٹرنیٹ معطل کرنا آزادی اظہار پر پابندی تھا، رپورٹ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.