خیبرپختونخوا اور قبائلی علاقوں میں سیکورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے خلاف کاروائیاں تیز کردیں
مختلف کاروائیوں میں36 دہشت گرد مارے گئے، آپریشن کے دوران خود کش جیکٹس اور اسلحہ برآمد
جمعہ 17 فروری 2017 23:45
(جاری ہے)
سیکورٹی فورسز ذرائع کے مطابق بنوں میں تھانہ بکاخیل کی حدود کینال مروت کے قریب سیکیورٹی فورسز اور شدت پسندوں کے درمیان جھڑپ ہوئی۔
فائرنگ کے نتیجے میں چار شدت پسند ہلاک ہوگئے ہیں۔ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری تعداد میں اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔ اورکزئی ایجنسی اورہنگوکے سرحدی علاقے غلو چینہ میں سیکورٹی چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کا حملہ سیکورٹی فورسز نے پسپا کردیا۔ جوابی کاروائی میں چھ شدت پسند ہلاک ہوگئے۔ سیکورٹی فورسز ذرائع کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشت گردوں کا تعلق بین الاقوامی کالعدم تنظیم سے تھا اور انکے قبضے سے خودکش جیکٹس ، بارودی مواد اور اسلحہ بھی برآمد ہوا۔ ۔لوئراورکزئی ایجنسی کے علاقہ ممازو میں سیکورٹی فورسز ممازو کے علاقے میں سرچ آپریشن کیا جس کے دوران دہشت گردوں کے ساتھ فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں کلعدم تنظیم کے چار دہشت گردمارے گئے۔ آپریشن کے دوران خود کش جیکٹس اور اسلحہ بھی برآمد ہوا۔لوئر کرم ایجنسی کے علاقے شبک میں سیکیورٹی فورسز نے فائرنگ کرکے دو دہشت گرددوں کو ہلاک کردیا۔ دہشت گرد سڑک کنارے بم نصب کر رہے تھے۔دونوں دہشت گردوں کی لاشیں چھپری چیک پوسٹ پر پولیٹیکل انتظامیہ کے حوالے کردی گئی ہے۔ہنگو علاقے تورہ واڑئی میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان جھڑپ میں دو دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ ڈی آئی خان کے علاقہ درابن روڈ پر سیکیورٹی فورسز نے کاروائی کرتے ہوئے دو دہشت گردوں کو مار ڈالا۔ ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کا گزشتہ شب پولیس وین پر حملے میں ملوث ہونے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ دیربالا میں پاک افغان بارڈر کے قریب شنگاڑہ درہ میں سیکورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپ میں دو شدت پسند ہلاک ہو گئے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
حکومت عوام کے مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہے، جلد اچھے دن آئیں گے، چوہدری شافع حسین
-
حکومت زور بازو عوام کے شعور کے آگے بند نہیں باندھ سکتی ‘ مسرت جمشید چیمہ
-
پاکستان کی معیشت عالمی اتار چڑھا ؤ کے باوجود بحالی کے راستے پر ہے،گورنر اسٹیٹ بینک کا آئی سی ایم اے کانووکیشن سے خطاب،
-
پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تعلیم کے شعبے میں زیادہ سے زیادہ ایکسچینج پروگرامز شروع کرنے چاہئیں‘بلیغ الرحمن
-
موٹرسائیکل سواراورگدھا گاڑی میں تصادم باپ بیٹی جاں بحق ہو گئے
-
مرتضی وہاب کے الیکٹرک بلوں کے ذریعے ٹیکس وصولی کی عجیب منطق سامنے لے آئے
-
معاشی بگاڑ بہت بڑا ہے مگر مایوس نہیں ہوں گے،نئی نسل کو مستحکم پاکستان دینا ہی:خواجہ سعد رفیق
-
خصوصی سرمایہ کار ی سہولت کونسل :آئی ٹی کی برآمدات 3.5 بلین ڈالر تک بڑھنے کا امکان
-
جمہوری اداروں کی مضبوطی کے لیے پیپلز پارٹی نے قربانیاں دی ہیں، مراد علی شاہ
-
30 مئی کو جماعت اسلامی کسانوں کے مطالبات کی منظوری کیلئے دھرنا دے گی:امیر العظیم
-
الیکشن کمیشن نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے لئے کمر کس لی
-
کراچی سے چھینے جانے والا قیمتی فون افغانستان پہنچ گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.