اینٹی کرپشن کا کے ایم سی کے دفتر پر چھاپا، ایگزیکٹیو انجینئر اور ایکسائز انسپکٹر سمیت 3 اہلکار گرفتار
جمعہ 17 فروری 2017 23:57
(جاری ہے)
ڈائریکٹر اینٹی کرپشن عثمان غنی صدیقی نے کہا کہ کے ایم سی کی کچی آبادی ونگ کا تمام ریکارڈ ضبط کر لیا گیا ہے جس کی چھان بین کے بعد مزید کاروائیاں عمل میں لائی جائیں گی۔
دوسری جانب اینٹی کرپشن کی ٹیم نے کاروائی کر کے ٹنڈو محمد خان کے انچارج ایکسائز انسپکٹر ظفراللہ گھالو کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ایکسائز انسپکٹر پر کچی شراب بنانے والے گروہ کی معاونت کا الزام ہے۔ گرفتار انسپکٹر نے کچی شراب بنانے والے گروہ کو قانونی کاروائی سے بچانے کے عیوض رشوت طلب کی تھی۔ یاد رہے کہ سندھ میں کچی شراب پینے سے 200 سے زائد افراد جان بحق ہوئے تھے۔ ایک اور کاروائی میں اینٹی کرپشن ٹیم نے کندھ کوٹ میں محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کے ایگزیکٹیو انجینئر عبدالرشید اور ٹینڈر کلرک عبدالکریم کو رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزمان نے ورک آڈر جاری کرنے کے عیوض ایک لاکھ روپے رشوت طلب کی تھی۔ درخواست گزار کی شکایت پر سول مجسٹریٹ کی موجودگی میں کاروائی کر کے ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے۔ اینٹی کرپشن کی کاروائیوں پر چیئرمین اینٹی کرپشن غلام قادر تھیبو نے کہا کہ کرپٹ عناصر کو ہر صورت گرفتار کیا جائے گا اور محکمہ اینٹی کرپشن کو وزیر اعلی سندھ سمیت صوبے کی عوام کی بھرپور حمایت حاصل ہے۔ انہوںنے مزید کہا کہ کرپشن کی شکایات پر مختلف محکموں میں کاروائیاں کی جارہی ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
چین میں پاکستان کیلئے تیار ہونے والی پہلی ہنگور کلاس آبدوز کا افتتاح
-
غیر قانونی بھرتیاں کیس، پرویزالٰہی کی درخواست ضمانت 2مئی کو سماعت کیلئے مقرر
-
نوجوانوں کیلئے متعین کوٹے پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے ،وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کا وزیراعظم شہباز شریف کو خط
-
جب تک پنجاب حکومت گندم نہیں خریدے گی مسئلہ حل نہیں ہوسکتا
-
چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کی مزارقائد پرحاضری ، فاتحہ خوانی ،تاثرات قلمبند کئے
-
چیف جسٹس کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے 5 دن میں 46 کیسز نمٹا دیے
-
ساڑھے 7 ہزار پیف پارٹنر سکولز بند ہونے کا خدشہ
-
وزیرستان میں تعینات سیشن جج شاکر اللہ مروت کو نامعلوم افراد نے اغواء کرلیا
-
اسٹیبلیشمنٹ سے بات ہو گی تو صرف اس لیے کہ اسٹیبلیشمنٹ اپنے آئینی کردار سے باہر نہ نکلے
-
فیصل آباد میں پی ٹی آئی رہنما قاتلانہ حملے میں جاں بحق
-
سیاسی مذاکرات کا دروازہ بند کرکے سِول ملٹری اسٹیبلشمنٹ کو طاقتور بنایا جارہا ہے
-
امریکہ کے بعد فرانسیسی یونیورسٹی میں بھی فلسطینیوں کی حمایت میں احتجاج
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.